ترکیہ: ہم  غلط خبر رسانی  کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے

ہم گلوبل سطح پر متحد ہو کرصحافتی دروغ گوئی، زرد صحافت اور ہائبرڈ خطرات کے خلاف جدوجہد کریں گے: فخر الدین آلتون

2068868
ترکیہ: ہم  غلط خبر رسانی  کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے سربراہ فخر الدین آلتون نے کہا ہے کہ غیر مصدقہ خبر رسانی کے خلاف جدوجہد عزمِ مصّمم کے ساتھ جاری رہے گی۔

فخر الدین آلتون نے صدارتی محکمہ اطلاعات کی طرف سے استنبول میں منعقدہ بین الاقوامی اسٹریٹجک خبر رسانی  کے سربراہی اجلاس "سٹارٹ کوم سمٹ  23 " کی  اختتامی نشست سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ "دو روزہ اجلاس میں ہم نے ہائبرڈ خطرات اور ان کے مقابل جدوجہد کے طریقوں پر بات چیت کی ہے۔بحیثیت اسٹریٹجک خبر رسانوں کے ہمیں افراد، معاشروں، ثقافتوں اور جمہوریتوں کو ہدف بنانے والے ہائبرڈ خطرات کے مقابل موئثر تعاون کی حالت میں ہونا چاہیے"۔

آلتون نے کہا ہے کہ" گلوبل غیر منصفانہ نظام، غیر مصدقہ خبر رسانی کے ساتھ ،جھوٹ پھیلانے کا رجحان رکھتا ہے۔ ہم گلوبل سطح پر متحد ہوں گےاور موئثر رابطے کے ساتھ صحافتی دروغ گوئی، زرد صحافت اور ہائبرڈ خطرات کے خلاف جدوجہد کریں گے"۔

فخر الدین آلتون نے اسرائیل کے، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو ہدف بنا کر، درست اور مصدّقہ معلومات کی بین الاقوامی رائے عامہ تک رسائی کو روکنے اور اپنی جھوٹی خبروں سے حقیقت کی پردہ پوشی کرنے کی سختی سے مذّمت کی اور کہا ہے کہ "ہم  غلط خبر رسانی  کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں پُرعزم ہیں"۔



متعللقہ خبریں