صدر ایردوان اسلامی تعاون تنظیم و عرب لیگ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے

سربراہی اجلاس میں اسلامی دنیا کے نمائندوں سے اس پیش رفت کے خلاف اٹھائے جانے والے ٹھوس اقدامات کے بارے میں خیالات کا تبادلہ متوقع ہے

2063192
صدر ایردوان اسلامی تعاون تنظیم و عرب لیگ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے

صدر رجب طیب ایردوان آج "اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے  مشترکہ ہنگامی  سربراہی اجلاس" میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جا رہے ہیں۔

ایوان صدر  کے محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایردوان  اسرائیل کے غزہ  سمیت  مقبوضہ فلسطینی  سر زمین اور فلسطینی  عوام پر  اسرائیل کے حملوں  کے  حوالے سے   8ویں ہنگامی  اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سربراہی اجلاس میں اسلامی دنیا کے نمائندوں سے اس پیش رفت کے خلاف اٹھائے جانے والے ٹھوس اقدامات کے بارے میں خیالات کا تبادلہ متوقع ہے۔

صدر ایردوان، جو سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے، توقع ہے کہ وہ شریک رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔



متعللقہ خبریں