نئی صدی ترک صدی ہوگی: آلتون

آلتون کا جمہوریہ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر لکھا گیا مضمون "جمہوریہ ترکیہ کی صد سالہ سالگرہ  دراصل ایک گہری جڑوں سے ماضی سے ایک مضبوط مستقبل تککا سفر ہے

2058461
نئی صدی ترک صدی ہوگی: آلتون

صدارتی اطلاعاتی امور کے ڈاریکٹر  فخر الدین آلتون  نے کہا کہ جمہوریہ کی نئی صدی ترک  صدی ہوگی۔

آلتون کا جمہوریہ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر لکھا گیا مضمون "جمہوریہ ترکیہ کی صد سالہ سالگرہ  دراصل ایک گہری جڑوں سے ماضی سے ایک مضبوط مستقبل تککا سفر ہے۔

ان کا یہ مضمون برطانیہ کے روزنامہ ایکسپریس میں شائع ہوا  ہے۔

انہوں نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ  جمہوریہ ترکیہ، جو کہ 20ویں صدی کے آغاز میں تاریخ کی ایک نادر قومی آزادی کی جدوجہد کے ساتھ قائم ہوئی تھی، نے اپنی 100ویں سالگرہ مکمل کر لی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جنگ آزادی قوم کی استقامت اور عزم سے جیتنے کے بعد ہی  قومی خودمختاری پر مبنی ریاست قائم ہوئی تھی۔

آلتون نے  کہا کہ  ترکیہ اپنے قریبی جغرافیہ میں اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اپنی موجودگی کو برقرار رکھنے کی صلاحیت، جہاں 100 سال کے عرصے میں عدم استحکام اور تنازعات شدید رہے ہیں لیکن یہ ملک اپنی  طاقت اور صلاحیت  سے قائم ہوا ہے۔

آلتون نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ برسوں میں ہونے والی پیش رفتوں کے ساتھ، ایک ایسا ترکیہ  دنیا کے نقشے پر ابھر کر سامنے آیا ہے   جسکا   بین الاقوامی پلیٹ فارم پربہت  احترام کیا جاتا ہے اور وہ علاقائی مسائل بالخصوص مشرق وسطیٰ اور قفقاز میں اپنے پلے میکر کے کردار کو کامیابی سے نبھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ اسرائیل فلسطین تنازعہ میں ہمارے صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں حل پر مبنی سیاسی رویہ اور مسئلہ کی انسانی جہت کو اجاگر کرنا اس بات کا مظہر ہے۔ جیسا کہ یوکرین،قارا باغ  اور خطے کے دیگر مسائل واضح طور پر سامنے آئے ہیں۔  جمہوریہ ترکیہ  نئِ صدی میں داخل ہوچکا ہے اور یہ  اپنے خطے میں ایک پلے میکر اور ایک سرکردہ ملک کا کردارا ادا کرراہ ہے۔

فخر الدین  آلتون نے کہا کہ جمہوریہ ترکیہ اپنے قیام کے اصولوں اور اصولوں پر عمل کرتے ہوئے جدیدیت کے لیے درکار تمام شعبوں میں اپنے راستے پر گامزن ہے اور نئی صدی جمہوریہ ترکیہ کی  صدی ہوگی۔



متعللقہ خبریں