ترکیہ کا چشمہ امن فوجی آپریشن اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے: تانجو بلگیچ

چشمہ امن  فوجی آپریشن  نے دہشت گرد تنظیموں PKK/YPG اور DAESH کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو دھچکا پہنچا ہے

2050287
ترکیہ کا چشمہ امن فوجی آپریشن اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے:  تانجو بلگیچ

ترکیہ نے کہا کہ شمالی شام میں چشمہ  امن  فوجی آپریشن  ، دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کیا گیا اور اس نے خطے میں امن و استحکام کا ماحول فراہم کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان، سفیر تانجو بلگیچ   نے 2019 سے شام کے تناظر میں "قومی ایمرجنسی" کے عنوان سے امریکہ   کے جاری کردہ صدارتی حکم نامے کے بارے میں سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ چشمہ امن  فوجی آپریشن  نے دہشت گرد تنظیموں PKK/YPG اور DAESH کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو دھچکا پہنچا ہے اور انہیں ترکیہ کی سرحدوں سے ہٹا دیا،  بلگیچ  نے کہا کہ اس آپریشن نے شام کی علاقائی سالمیت کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

بلگیچ نے کہا کہ چشمہ  امن  فوجی آپریشن   جو کہ امریکی صدر کے دہرائے گئے حکم نامے میں بے بنیاد الزامات کا موضوع  ہے ، بنیادی طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سے پیدا ہونے والے اپنے دفاع کے حق کے مطابق کیا گیا  ہے  جو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام کا ماحول فراہم   کرتا ہے۔

ترجمان  بلگیچ  نے کہا، "اس طرح کے یکطرفہ اقدامات کرنے کے بجائے، امریکہ ترکیہ  کی شام میں استحکام اور اس ملک کی سالمیت کو ترجیح دینے والی پالیسیوں کو سمجھنا اور اس کی حمایت کرنا دونوں اتحادیوں کے گہرے اور قیمتی تعلقات کے مطابق ہوگا۔ ،

انہوں نے کہا کہ  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے لئے امریکہ کی حمایت  17 اکتوبر 2019 کے مشترکہ بیان کی دفعات کے مطابق  کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے شیئر کیے گئے بیان کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن شام میں ہونے والی پیش رفت اور امریکی شہریوں کے لیے " غیر معمولی" خطرے سے نمٹنے کے لیے 14 اکتوبر 2019 کو اعلان کردہ صدارتی حکم نامے کی مدت میں توسیع  کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

بائیڈن نے دلیل دی کہ "خاص طور پر ترک حکومت کی طرف سے شام کے شمال مشرق میں فوجی کارروائی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو خطرہ ہے اور داعش کے خلاف جنگ کو کمزور کیا جا رہا ہے" اور کہا کہ شام میں اور اس سے متعلق موجودہ صورتحال "غیر معمولی ہے ہے جس سے بچنے کی ضرورت ہے۔

صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ  انہوں نے ہنگامی حالت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا، جس کی میعاد 14 اکتوبر 2023 کو اختتام پذیر ہوگی۔



متعللقہ خبریں