ترکش ایئر لائنز اور پیگاسس ایئر لائنز نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں اگلے اطلاع تک معطل کر  دی ہیں

ترکش ایئر لائنز کے پریس آفس سے سوشل میڈیا  پر   جاری کردہ  بیان میں کہا گیا ہے  کہ  اسرائیل کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہ ترکش ایئر لائنز   کی پروازیں اگلے اطلاع تک معطل کر دی گئی ہیں

2049235
ترکش ایئر لائنز اور پیگاسس ایئر لائنز نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں  اگلے اطلاع تک معطل کر  دی ہیں

ترکش ایئر لائنز (THY) اور پیگاسس ایئر لائنز نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں اگلے اطلاع تک معطل کر  دی ہیں۔

ترکش ایئر لائنز کے پریس آفس سے سوشل میڈیا  پر   جاری کردہ  بیان میں کہا گیا ہے  کہ  اسرائیل کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہ ترکش ایئر لائنز   کی پروازیں اگلے اطلاع تک معطل کر دی گئی ہیں۔

پیگاسس ایئرلائنز نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل فلسطین تنازعہ کی وجہ سے اپنی پروازیں اگلے نوٹس تک معطل کر دی ہیں۔

کمپنی نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر 2023 کو یا اس سے پہلے خریدی گئی ٹکٹوں  اور  7 سے 31 اکتوبر کے درمیان اسرائیل کی پروازوں کے ٹکٹوں کے لیے رقم کی واپسی اور تبدیلی کا حق دیا جائے گا۔

حماس کے عسکری ونگ، قسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل پر "اقصیٰ  طوفان " کے نام سے بڑا حملہ شروع کیا ہے  اور  غزہ سے اسرائیل کی طرف ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے ہیں جبکہ  بڑی تعداد میں مسلح گروپ علاقے میں داخل ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی کے خلاف" آہنی تلواروں" کے نام سے  فوجی  آپریشن شروع کیا ہے۔

بڑھتی ہوئی کشیدگی میں دونوں طرف سے سینکڑوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں