ترکیہ: یکم جون سے 42 ہزار 875 غیر قانونی نقل مکانوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے

ہم نے، یکم جون سے 22 ستمبر تک، 42 ہزار 875 غیر قانونی نقل مکانوں کو ڈی پورٹ کیا ہے: وزیر داخلہ علی یرلی قایا

2043468
ترکیہ: یکم جون سے 42 ہزار 875 غیر قانونی نقل مکانوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے کہا ہے کہ ہم نے، یکم جون سے 22 ستمبر تک، 42 ہزار 875 غیر قانونی نقل مکانوں کو ڈی پورٹ کیا ہے۔

وزیر داخلہ یر لی قایا نے دارالحکومت انقرہ میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جوب دیئے۔

غیر قانونی نقل مکانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ " وزارت داخلہ پر فائز ہونے کے بعد جون کے آغاز سے لے کر 22 ستمبر تک ہم، 97 ہزار 363 غیر قانونی نقل مکانوں کو گرفتار    کر چکے ہیں۔ گرفتار کئے گئے نقل مکانوں میں سے 42 ہزار 875 کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "غیر قانونی نقل مکانی زیادہ تر افغانستان، پاکستان، ازبکستان اور ایران کی سرحدوں سے ہو رہی ہے۔ ہم نے استنبول سے موبائل امیگریشن پوائنٹ ایپلی کیشن شروع کی ہے اور اس میں ہم کامیاب رہے ہیں"۔

وزیر داخلہ یر لی قایا نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے ہم،  ترکیہ کے برصا، ادانا، ازمیر اور انقرہ کے اضلاع میں موبائل امیگریشن پوائنٹ ایپلی کیشن شروع کر رہے ہیں۔ یکم نومبر کو اس کی تعداد کو ہم 153 کر کے 30 بڑے شہروں سے بیک وقت کاروائی شروع کر دیں گے۔ یکم دسمبر سے ترکیہ بھر میں یہ ایپلی کیشن شروع  ہو جائے گی"۔

انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے ہم نے یونان وزارتِ امیگریشن  اور بلغاریہ کے وزیر داخلہ کالین سٹویا نوف   کے ساتھ سرحدی سلامتی اور غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف جدوجہد کے موضوعات پر بات چیت کی ہے۔ سٹویانوف 10 اکتوبر کو ترکیہ کا دورہ کریں گے تاہم یونان کے وزیرِ امیگریشن دمتری کیریدس کے دورے کی تاریخ تاحال طے نہیں پائی۔



متعللقہ خبریں