وزارت قومی دفاع کا آذربائیجان کی دشمن کے قبضے سے آزادی کی 105 ویں سالگرہ پر مبراکباد کا پیغام

باکو کی دشمن کے قبضے سے آزادی کی سالگرہ کے موقع پر وزارت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک مبارکبادکا پیغام جاری کیا گیا ہے

2037920
وزارت قومی دفاع  کا آذربائیجان کی دشمن کے قبضے سے آزادی کی 105 ویں سالگرہ پر مبراکباد کا پیغام

وزارت قومی دفاع  نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کی دشمن کے قبضے سے آزادی کی 105 ویں سالگرہ کے جشن  میں ایک کلپ کے ذریعے شرکت کی ہے۔

باکو کی دشمن کے قبضے سے آزادی کی سالگرہ کے موقع پر وزارت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک مبارکبادکا پیغام جاری کیا گیا ہے۔

مبارکباد کے پیغام میں ترک اور آذربائیجان کی فوجوں کی مشقوں کی تصاویر پر مشتمل ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔

پیغام میں دشمن کے قبضے سے باکو کی آزادی کی 105 ویں سالگرہ مبارک  دیتے ہوئے  نوری (کیلیگیل) پاشا  اور  آذربائیجانی ترک بھائیوں، اور ان کی سربراہی میں قفقاز اسلامی فوج کے ہیروز کی کارکردگی کا سراہا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  آج بالکل اسی طرح جیسے 105 سال پہلےایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے تھے  آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔



متعللقہ خبریں