ترکیہ کی جانب سے ایکواڈور کو بکتر بند گاڑیوں کی فروخت

لاسو نے اپنے X سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کوبرا II گاڑیوں کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں مسلح افواج کو 20 ترک ساختہ کوبرا II گاڑیاں فراہم کرنے پر خوش ہوں۔ اکتوبر کے آخر میں مزید 15 یورال قسم کی ٹیکٹیکل گاڑیاں پہنچ جائیں گی

2036100
ترکیہ کی جانب سے ایکواڈور  کو بکتر بند گاڑیوں کی فروخت
Guillermo Lasso ekvador turk cobra.jpg
ekvador Guillermo Lasso cobra.jpg

ترکیہ کی دفاعی صنعت کی ایک کمپنی آتوکار کی تیار کردہ 20 کوبرا II ٹیکٹیکل وہیلڈ بکتر بند گاڑیاں ایک تقریب جس میں ایکواڈور کے صدر گیلرمو لاسو نے بھی   شرکت کی اس ملک کے فوجی حکام کے حوالے کردی گئی ہیں۔

دارالحکومت کوئٹو کے فوجی ائیر بیس پر منعقد ہونے والی تقریب میں صدر لاسو کے علاوہ ترکیہ کے کیتو  میں سفیر مقبولہ باشاک یالچین ، نائب صدر الفریڈو بوریرو، وزیر خارجہ گستاو مینریک، وزیر دفاع لوئس لارا، نائب وزیر خارجہ ، چیف آف جنرل سٹاف نیلسن پروانو اور اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔

لاسو نے اپنے X سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کوبرا II گاڑیوں کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں مسلح افواج کو 20 ترک ساختہ کوبرا II گاڑیاں فراہم کرنے پر خوش ہوں۔ اکتوبر کے آخر میں مزید 15 یورال قسم کی ٹیکٹیکل گاڑیاں پہنچ جائیں گی۔

لاسو اور اس کے ساتھیوں نے فوجی گاڑیوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ کی دفاعی صنعت نے ایکواڈور کو اپنی پہلی بڑی فروخت کی ہے، سفیر یالچن نے کہا کہ ترک دفاعی صنعت پہلی بار اس خریداری کے ساتھ ایکواڈور کی مارکیٹ میں داخل ہوئی ہے جس پر انہیں فخر ہے۔

چیف آف جنرل اسٹاف نیلسن پروانو نے کہا کہ خریدی گئی اعلیٰ معیار کی کوبرا II گاڑیاں کثیر المقاصد، ٹیکٹیکل بکتر بند گاڑیاں ہیں اور یہ ملک کی سلامتی میں اہم کردار ادا کریں گی۔



متعللقہ خبریں