خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین فواد اوکتائے کی جانب سے امریکی ایوان نمائندگان کے اعزاز میں ظہرانہ
ایوان نمائندگان کے ارکان جو ولسن، ڈین فلپس، وکٹوریہ اسپارٹز اور انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے حکام نے دارالحکومت انقرہ کے اسمبلی تقریب ہال میں دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی
ترکیہ کی قومی اسمبلی کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین فواد اوکتائے امریکہ کے ایوان نمائندگان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ہے۔
ایوان نمائندگان کے ارکان جو ولسن، ڈین فلپس، وکٹوریہ اسپارٹز اور انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے حکام نے دارالحکومت انقرہ کے اسمبلی تقریب ہال میں دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔
صحافیوں کی تصاویر لینے کے بعد ظہرانے کی کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔
حاصل کردہ معلومات کے مطابق ترکیہ اور امریکہ کے درمیان تعلقات، بین الپارلیمانی رابطوں کی اہمیت، دہشت گرد تنظیموں PKK/YPG اور Fetullahist دہشت گرد تنظیم (FETÖ) کے ساتھ ساتھ تجارتی تعلقات، نیٹو، سیکورٹی، دفاعی صنعت، اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
متعللقہ خبریں
فتح استنبول تاریخ کی شاندار فتوحات میں سے ایک تھی، صدر ایردوان
صدر ایردوان نے 29 مئی استنبول کی فتح کی 571 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا