ترکیہ: ہم برطانیہ کے ساتھ بھی تعاون کی حالت میں ہیں

انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف جدوجہد کے لئے ہم دیگر متعدد ممالک کی طرح برطانیہ کے ساتھ بھی تعاون کی حالت میں ہیں: ترکیہ وزارت داخلہ

2023177
ترکیہ: ہم برطانیہ کے ساتھ بھی تعاون کی حالت میں ہیں

ترکیہ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف جدوجہد کے لئے ہم دیگر متعدد ممالک کی طرح برطانیہ کے ساتھ بھی تعاون کی حالت میں ہیں۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق انسانی اسمگلروں اور غیر قانونی نقل مکانی ایجنٹوں کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں برطانیہ سمیت نقل مکانی کے ساتھ تعاون کرنے والے، ٹرانزٹ اور ہدف ممالک کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کئے گئے ہیں۔اس سلسلے میں ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان "نقل مکانی مذاکرات" اجلاس 2019 سے ہر سال کئے جا رہےہیں۔ ہمیں غیر قانونی نقل مکانی اور ویزہ ایجنٹوں کے خلاف جدوجہد  میں برطانیہ کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنے پر اتفاق ہے۔ سیاسی عدم استحکام، مسلح جھڑپیں اور اقتصادی مسائل دنیا بھر میں انسانوں کو نقل مکانی پر مجبور کر رہے ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ" ہمارے اوّلین اہداف  غیر قانونی نقل مکانی کا سدّباب کرنا اور ایجنٹوں کے بھروسے پر خطرناک سفر پر نکلنے والے انسانوں کو موت کے منہ میں جانے سے روکنا ہیں۔ ان انسانی موضوعات کو ہم علاقائی و بین الاقوامی اسٹیج پر بھی مستقل ایجنڈے پر لا رہے اور ایجنڈے پر برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ، اقوام متحدہ سمیت   اپنی رکنیت والی تمام تنظیموں میں ،نقل مکانی کے موضوع پر  فعال کردار ادا کر رہا ہے۔  اس معاملے میں ترکیہ ٹھوس اور منطقی موقف کا حامل قبول کیا جانے والا اور تعاون کا متلاشی ملک ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ "ہم، نقل مکانی کے موضوع پر، دوست اور اتحادی ممالک کے ساتھ تعاون کو تقویت اور فروغ دینے کےلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ اس  مقصد کے ساتھ دیگر متعدد ممالک کی طرح برطانیہ کے ساتھ بھی تعاون کی حالت میں ہیں۔ غیر قانونی نقل مکانی اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف  ہماری جدوجہد بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی"۔



متعللقہ خبریں