متعدد مغربی ممالک میں قرآن پر حملے انسانیت کے خلاف صریح جرم ہیں: اسپیکر  نعمان قُرتلموش

قُرتلموش نےان خیالات کا اظہار  14ویں سفیروں کی کانفرنس کے دائرہ کار میں دارالحکومت انقرہ آئے سفیروں کا قومی اسمبلی میں خیرمقدم کرتے ہوئے کیا

2022285
متعدد مغربی ممالک میں قرآن پر حملے انسانیت کے خلاف صریح جرم ہیں: اسپیکر  نعمان قُرتلموش

ترکیہ  کی قومی اسمبلی کے اسپیکر  نعمان قُرتلموش نے کہا کہ بعض مغربی ممالک میں قرآن پر حملے انسانیت کے خلاف صریح جرم ہیں۔

قُرتلموش نےان خیالات کا اظہار  14ویں سفیروں کی کانفرنس کے دائرہ کار میں دارالحکومت انقرہ آئے سفیروں کا قومی اسمبلی میں خیرمقدم کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مغربی ممالک میں اشتعال انگیز کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے قُرتلموش نے کہا کہ مغرب میں قرآن کو جلانے کے معاملے کو صرف مسلمانوں کے خلاف کچھ فاشسٹوں کی توہین کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ یہ واقعہ بذات خود پوری انسانیت کے خلاف انسانیت سوز جرم ہے۔ آج جو لوگ اسے سیاسی وجوہات کی بنا پر دیکھتے ہیں وہ دراصل اپنے انجام کی تیاری کر رہے ہیں۔ یورپ میں ان نسل پرستانہ، اسلام مخالف تحریکوں کی ترقی دراصل یورپ کی معقول اور معتدل سیاسی رگوں کو کند کرکررہی ہے۔

قُرتلموش نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف ترکیہ  کا انسانی رویہ یورپی عوام کے جمہوری مستقبل کے لیے ایک انتہائی قابل قدر اقدام ہے۔

قُرتلموش نے کہا کہ ترکی ایک خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کا مقصد امن، استحکام اور اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ  ایک ایسا ملک ہے جو اپنے محور کو مضبوط کرنے  اور اپنی بات منوانے کی حیثیت  رکھنے والا ایک ملک ہے اور ترکیہ اب اپنی اس وقت پر پختہ یقین رکھتا ہے۔

ترکیہ کی قومی اسمبلی   کے  اسپیکر نے کہا کہ وہ خارجہ پالیسی کے محور میں ترکیہ کے اہداف کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں