ایردوان۔وان ڈرلین رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس بات چیت میں ترکیہ۔یورپی یونین تعلقات پر غور کیا گیا جبکہ وان ڈر لین نےایردوان  کو دوبارہ سے صدر بننے پر مبارک باد پیش کی

2001044
ایردوان۔وان ڈرلین رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

 صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈر لین سے ٹیلیفون پر  رابطہ کیا ۔

 صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس بات چیت میں ترکیہ۔یورپی یونین تعلقات پر غور کیا گیا جبکہ وان ڈر لین نےایردوان  کو دوبارہ سے صدر بننے پر مبارک باد پیش کی ۔

اس موقع پر صدر ایردوان نے علاقائی تنازعات اور مسائل کے حل میں یورپی یونین اور ترکیہ کے تعلقات میں تعاون کی اہمیت اجاگر کی ۔

علاوہ ازیں صدر نے کہا کہ  ترکیہ کے ساتھ منصفانہ طرز عمل اور مکمل رکنیت کے تناظر میں ان تعلقات میں نئے ابواب کا اضافہ ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں