جنڈاممری کی قائل کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں دو دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہتھیار ڈالنے والوں میں سے ایک کا خاندان دیار باقر  میں اپنے بچوں کی واپسی کے لیے شروع کردہ  مہم میں حصہ لینے  والے خاندان  سے ہے

1993804
جنڈاممری کی قائل کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں دو دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے

وزارت داخلہ  نے جنڈرا مری ہیڈکوارٹر  اور محکمہ پولیس ڈائریکٹوریٹ جنرل   کی طرف سے دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے پر قائل کرنے  کی  کوششوں کے نتیجے میں، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK سے فرار ہونے والے تنظیم کے مزید 2 ارکان نے سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں ۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہتھیار ڈالنے والوں میں سے ایک کا خاندان دیار باقر  میں اپنے بچوں کی واپسی کے لیے شروع کردہ  مہم میں حصہ لینے  والے خاندان  سے ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  تنظیم کے ارکان جنہوں نے قائل  ہونے پر   ہتھیار ڈال دیے  ہیں ان کی تعداد 2023 میں بڑھ کر 43 ہوگئی ہے  جبکہ  دیار باقر ماؤں سے اپنے بچوں کے ساتھ دوبارہ ملنے والے خاندانوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے ۔



متعللقہ خبریں