لندن سے بیجنگ تک ریلوے کے ذریعے رسائی کو ممکن بنائیں گے، صدر رجب طیب ایردوان

ہم ایرزنجان، ارض روم اور قارس تک لیجاتے ہوئے  وہاں سے  انشااللہ   باکو-تبلیسی لائن  سے جوڑ  دیں  گے

1990073
لندن سے بیجنگ تک ریلوے کے ذریعے رسائی کو ممکن بنائیں گے، صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم"آذربائیجانی بھائیوں کے ساتھ مل کر مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیں گے۔"

جناب ایردوان نے کل سواس میں اپنے خطاب میں کہا کہ "

"ہم تیز رفتار ٹرین کی سہولت کو اپنے دوسرے صوبوں تک لے جائیں گے۔ ہم یرکھوئے اسٹیشن سے کائیسری تک ایک جنکشن  لائن بھی  بچھائیں  گے۔ ہم اس لائن کو ایرزنجان، ارض روم اور قارس تک لیجاتے ہوئے  وہاں سے  انشااللہ   باکو-تبلیسی لائن  سے جوڑ  دیں  گے۔"

انہوں نے بتایا کہ "سِلک ریلوے  لائن  " کے نام سے اس  پٹی کو  عالمی اہمیت کی حامل ایک  سٹریٹیجک    راہداری کی حیثیت دلائی جائیگی۔  یعنی لندن سے براستہ ترکیہ بیجنگ تک  ریلوے کے ذریعے  رسائی ممکن بن جائیگی۔ ہم اس کام کو  یقیناً اپنے آذری بھائیوں کے ساتھ مل کر سر انجام دیں گے۔ جس طرح ہم نے 30 سالہ قبضے کے بعد قارا باغ کو مل جل کر آزادی سے ہمکنار کیا ہے،  پائپ لائن  کے ذریعے ترکیہ کو مغرب اور مشرق  کے درمیان توانائی کا مرکز ی مقام بنایا ہے ،  معیشت سے لیکر دفاعی صنعت تک ، تجارت سے لیکر ثقافت تک  ہر میدان میں باہمی تعاون کو فروغ دیا ہے،  اسی طرح  ط بمواصلات کے  بنیادی ڈھانچے کی نشاھی آذری بھائیوں کے شانہ بشانہ  سر انجام دی جائیگی۔



متعللقہ خبریں