صدر رجب طیب ایردوان نے صوبہ کرکلیر ایلی  سے امن و یکجہتی کا پیغام دیا

ہمارے درمیان علوی۔ سنی، کرد۔ ترک، رومن کہتے ہوئے نفاق ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کو  ہم اس چیز کی ہر گز اجازت نہیں  دیں گے

1983984
صدر رجب طیب ایردوان نے صوبہ  کرکلیر ایلی  سے امن و یکجہتی کا پیغام دیا

صدر رجب طیب ایردوان نے کرکلیر  ایلی  سے امن و یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔

صدر ایردوان  نے کرکلیر ایلی  نے جمہوریت چوک  میں  عوامی  ریلی سے خطاب کیا۔

ماضی  میں  ہمیں در پیش   رکاوٹوں اور مشکلات  کو اسی اتحاد و یکجہتی کے جذبے سے زیر  کرنے پر زور دینے والے ایردوان نے کہا کہ "ہم اس اتحاد کو مضبوطی کے ساتھ برقرار رکھیں گے۔  ہمارے درمیان علوی۔ سنی، کرد۔ ترک، رومن کہتے ہوئے نفاق ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کو  ہم اس چیز کی ہر گز اجازت نہیں  دیں گے۔

85 ملین  آبادی کے درمیان ہمسائیگی حقوق، بھائی چارگی اور شہریوں کے روابط کو نقصان  پہنچنے کی اجازت نہ  دینے کا ذکر کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ ہم  آپ کے ساتھ مل کر شانہ بشانہ ترکیہ صدی کی نشاط کریں گے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہم نے ملک کو 21 سالوں میں اس کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاریی سے ہمکنار کیا ہے ، ایردوان نے کہا کہ 81 صوبوں میں  طرح طرح منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ ترکیہ کے 60 سالہ  خواب  ٹوگ گاڑی کو  سڑکوں پر  لایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2013 میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو قرضے کی  آخری قسط ادا کی گئی ہے اور ہم نے  اس ادارے سے دوبارہ کبھی قرض نہیں لیا۔ہم اپنی ملکی معیشت کو دوبارہ آئی ایم ایف کمشنرز کے سپرد نہیں کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں