ایک سال کے اندر زلزلہ زدہ علاقوں میں ساڑھے لاکھ رہائش گاہیں تعمیر کی جئینگی، صدر ایردوان

ترکیہ کے  11 صوبوں   میں 14 ملین  انسانوں کو متاثر کرنے والے  زلزلوں کے بعد  مملکت کے تمام تر  ادارے  ہر ممکنہ امکانات  کو متاثرہ علاقوں میں بروئے کار لا رہے ہیں

1965337
ایک سال کے اندر زلزلہ زدہ علاقوں میں ساڑھے لاکھ رہائش گاہیں  تعمیر کی جئینگی، صدر ایردوان
erdogan depremzedeler iftar bulusmasi.jpg
erdogan depremzedeler iftar bulusmasi.jpg
erdogan depremzedeler iftar bulusmasi.jpg

صدر رجب طیب ایردوان نے  واضح کیا ہے کہ ہم ایک سال کے اندر ساڑھے 6 لاکھ رہائش گاہوں کو تعمیر کرتے ہوئے زلزلہ زدہ علاقوں  کو اپنے  پاوں پر  کھڑا کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔

جناب ایردوان نے استنبول  کے علاقے بیوق چیک میجے  میں زلزلہ زدگان  کے ساتھ یکجا ہوئے ۔

انہوں نے بتایا کہ  ترکیہ کے  11 صوبوں   میں 14 ملین  انسانوں کو متاثر کرنے والے  زلزلوں کے بعد  مملکت کے تمام تر  ادارے  ہر ممکنہ امکانات  کو متاثرہ علاقوں میں بروئے کار لا رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے اس  طرف توجہ مبذول کرائی ہے کہ  ہماری  قوم پہلے دن سے اپنی غیر سرکاری تنظیموں اور انفرادی اقدامات کے ساتھ زلزلہ زدگان کے  شانہ بشانہ  ہے ، "ہم بین الاقوامی امداد، خاص طور پر دوست اور برادر ممالک کے تعاون کو کبھی نہیں بھولیں گے۔"

انہوں نے  بتایا کہ ہم ایک سال کے اندر بنیادی ڈھانچے  اور تمام تر سماجی اور تجارتی    یونٹس  پر مبنی  3 لاکھ 19 ہزار رہائش گاہوں  سمیت مجموعی  طور  پر ساڑھے لاکھ  مکانات   کی نشاط کرتے ہوئے  زلزلے سے متاثرہ خطے  کو اپنے  پاوں پر کھڑا کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔  عمارتوں کی تعمیر کے وقت  وہاں کے تاریخی اور ثقافتی ڈھانچے کو مد نظر رکھتے ہوئے  مضبوطی اور پائداری کو  اساس بنائیں گے۔

صدر ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے رمضان المبارک کے موقع پر جن شہروں کا دورہ کیا تھا وہاں مستقل رہائش گاہوں کی سنگ بنیاد کی تقریبات بھی منعقد کیں۔

ایردوان نے کہا کہ ہم مستقل رہائش گاہوں کی تعمیرات کے آغاز  کے ساتھ ان شہروں کے لیے ایک  نئے دور کا آغاز کریں گے۔

صدر نے کہا کہ حالیہ  زلزلوں کی  آفت کے دوران ہم نے ں قوم کے اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کی خوبیوں کے کس قدر  مضبوط ہونے کا مشاہدہ کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں