زلزلوں کے زخموں کو مندمل کرنے کی کوششوں اور صدی کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، ترک صدر

ہم نے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرکے ترکیہ نے عالمی سطح پر اپنی سیاسی اور اقتصادی آزادی کی توثیق کی  ہے

1965001
زلزلوں کے زخموں  کو مندمل کرنے کی کوششوں اور صدی کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے،  ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ہم ایک جانب سے  ترکیہ میں آنے والے  ہولناک زلزلوں  کے زخموں کو مندمل کرنے کی  جدوجہد میں محو  ہیں تو  دوسری جانب  صدی کے منصوبوں کو ا یک ایک کر کے حقیقت کا روپ دینے  میں بھی سرگرم عمل  ہیں۔

 صدر ایردوان نے استنبول میں اتاترک مرکزِ ثقافت  میں یکجا ہونے والی علم کے فروغ   انجمن کی 52 جنرل کمیٹی سے  خطاب کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ فتح کی وراثت آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرکے ترکیہ نے عالمی سطح پر اپنی سیاسی اور اقتصادی آزادی کی توثیق کی  ہے۔

علاقائی تعاون کو مضبوط کرنے، تجارت کو فروغ دینے اور انسانی تعلقات کو مضبوط کرنے کا ہدف ہونے والے  بصرہ سے ترکیہ تک پھیلے ہوئے ترقیاتی روڈ پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے کی اہمیت پر زور دیتے ، صدر ایردوان نے کہا: "ہم آنے والے دنوں میں اپنی قوم کو نئی خوشخبریاں سنانے کے عمل کو جاری رکھیں  گے۔"

ان کا کہنا تھا کہ  "آج ہم زلزلوں کے زخموں کو مندمل کرنے والے ، محنت کشوں، سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ  افراد   سے ہر طرح کا تعاون کرنے والی مملکت سے ہمکنار ہو ئے ہیں۔  ہم صدی کی آفت  کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور صدی  کے منصوبوں  پر بھی  کام کر رہے  ہیں۔ "

ترک صدر نے مزید کہا کہ" ہمیں ہر طرح کی دھمکیوں  کے باوجود اپنے وطن و قوم  کی خدمت کرنے کی  کوششوں کو پر عزم طریقے سے جاری رکھنا چا ہیے۔"



متعللقہ خبریں