ترکیہ: ایرن محاصرہ آپریشن، دہشت گرد تنظیم کا اسلحہ ناکارہ بنا دیا گیا

ایرن محاصرہ آپریشن کے دوران ضلع حقاری میں دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کا اسلحہ، ایمونیشن اور پناہ گاہ ناکارہ بنا دی گئی ہے: ترکیہ وزارت داخلہ

1964134
ترکیہ: ایرن محاصرہ آپریشن، دہشت گرد تنظیم کا اسلحہ ناکارہ بنا دیا گیا

ترکیہ کے ضلع حقاری میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف جاری  "ایرن محاصرہ آپریشنوں"  کے موسمِ خزاں آپریشن کے دوران کثیر تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ترکیہ وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن کے دائرہ کار میں قاواقلی گاوں کے غیر آباد علاقے کی تلاشی کے دوران بطور اسلحہ ڈپو دہشت گردوں کے زیرِ استعمال پناہ گاہ کی نشاندہی ہوئی ہے۔

بیان کے مطابق پناہ گاہ سےکثیر تعداد میں اوردہشت گرد تنظیم PKK/KCK سے متعلق اسلحہ اور ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

اسلحے اور پناہ گاہ کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں