آٹھ ترقی پذیر ممالک (D-8) کا ترکیہ سے اظہار یکجہتی

ترکی، نائیجیریا، مصر، پاکستان، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا اور بنگلہ دیش  پر  مشتمل  D-8 کے رکن ممالک نے زلزلے میں جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے

1950017
آٹھ ترقی پذیر ممالک (D-8) کا ترکیہ سے اظہار یکجہتی

آٹھ ترقی پذیر ممالک (D-8) آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن کے ارکان نے 6 فروری کو قہرامان ماراش  میں  آنے والے  زلزلے جس میں ہزاروں افراد جان بحق ہوئے ہیں سے متعلق ایک  مشترکہ بیان جاری کیا  ہے۔

ترکی، نائیجیریا، مصر، پاکستان، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا اور بنگلہ دیش  پر  مشتمل  D-8 کے رکن ممالک نے زلزلے میں جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  اس مشکل گھڑی میں ڈی ایٹ کے ممالک ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ترک عوام  سے  یکجہتی  کا اظہار کرتے ہیں ،  ہمیں یقین ہے کہ ترکیہ  بحالی اور تعمیر نو سے ان تمام مسائل پر قابو پالے گا۔  بیان میں ترکیہ  کی قدرتی آفات سے نمٹنے اور امدادی سرگرمیوں میں D-8 کے رکن ممالک کی ترکیہ سے  یکجہتی  کا اظہار کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ یقین ہے کہ فراہم کی جانے والی امداد سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی فوری ضروریات پوری کرنے اور  تعمیر نو میں مدد ملے گی۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  D-8 کے رکن ممالک کی اکثریت میں قدرتی آفات کو مدنظر رکھتے ہوئے D-8 آفات سے لڑنے اور امداد کے طریقہ کار کے قیام پر کام کرنے کے عمل کو شروع کرنے  کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 یہ  بیان 15-16 فروری کو استنبول میں ہونے والے 46ویں D-8 کمیشن کے اجلاس میں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے  جاری کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں