امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا صدی کے آفت قرار دیے جانے زلزلے پر اظہار تعزیت

آسٹن نے بیلجیم کے شہر برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ کے اجلاس کے افتتاحی موقع پر اپنی تقریر کا آغاز ترکیہ میں آنے والے زلزلوں کا حوالہ دے کر کیا

1946364
امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن  کا  صدی کے آفت قرار دیے جانے زلزلے  پر اظہار تعزیت

امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے قہرامان ماراش  میں آنے والے زلزلوں جسے  صدی کی آفت قرار دیا گیا ہے  پر ترکیہ سے تعزیت کا اظہار کیاہے۔

آسٹن نے بیلجیم کے شہر برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ کے اجلاس کے افتتاحی موقع پر اپنی تقریر کا آغاز ترکیہ میں آنے والے زلزلوں کا حوالہ دے کر کیا۔

آسٹن نے شام میں آنے والے زلزلوں سے ہونے والے المناک جانی نقصان پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے، کہا کہ امریکہ اپنے ترک اتحادیوں اور دوسروں کے ساتھ ضرورت مندوں تک امداد پہنچانے کے لیے فوری طور پر کام جاری رکھے گا۔

البانیہ اور شمالی مقدونیہ نے  ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلوں کی وجہ سے کل شام سے ایک روزہ قومی سوگ منانے  کا اعلان کیا ہے۔

البانیہ اور شمالی مقدونیہ کی حکومتوں کی جانب سے اعلان کردہ سوگ کے دائرہ کار میں ، دونوں ممالک میں سرکاری اداروں اور عوامی مقامات پر پرچم کو سرنگوں کردیا جائے گا۔

اس تناظر میں بیرون ممالک کے سفارتی نمائندوں نے بھی اپنے پرچم سرنگوں کر دئیے۔

البانیہ کے صدر بجرم بیگاج نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر صدارتی عمارت کے سامنے سرنگوں   البانیہ کے پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترکیہ اور شام کی سرحد پر زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کے لیے دعاگو ہیں۔

"البانی باشندے 29 نومبر 2019 کو البانیہ میں آنے والے زلزلے میں ترکیہ کی مدد کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

شمالی مقدونیہ کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی حکومت ،  "حکومت ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلوں میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے لواحقین اور تمام ترک عوام سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

یورپی پارلیمنٹ (ای پی) کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر  ترکیہ اور شام میں قہرامان ماراش میں آنے والے زلزلوں میں جانیں گنوانے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

ای پی صدر روبرٹا میٹسولا نے فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں منعقدہ جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ  ہفتے، ترکیہ اور شام  میں زللزلوں سے بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں ہوائی ہیں۔   میں اس  موقع پر یورپ کے  ترکیہ اور شام کے شانہ بشانہ  کھڑا ہونے  کی تائد کرتا ہوں۔ ہم تمام متاثرہ افراد سے اظہار  یکجتی کرتے ہیں  ۔

6 فروری کو قہرامان ماراش سمیت دس صوبوں  میں   آنے والے 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں اور اسے "صدی کی آفت" قرار دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں