صدی کے ہولناک ترین زلزلے میں پاکستان، ترکیہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے : وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم  شہباز شریف نے اپنے  ٹویٹراکاونٹ  میں قہرامان ماراش  اور دس صوبوں میں  آنے  والے  7.7 اور 7.6 کی شدت  کے زلزلوں کے حوالے ترکی زبان میں ٹویٹ  جاری کیا ہے

1944756
صدی کے ہولناک ترین زلزلے میں پاکستان، ترکیہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے : وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے قہرامان ماراش  میں آنے والے زلزلوں کو "صدی کا سب سے بڑا زلزلہ" قرار دیا۔

انہوں نے تر کیہ  میں آنے والے   زلزلوں کے بارے میں بیان دیتے ہوئے  کہا ہے کہ ہم دو ممالک ایک قوم ہیں  اورہمیشہ اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

وزیر اعظم  شہباز شریف نے اپنے  ٹویٹراکاونٹ  میں قہرامان ماراش  اور دس صوبوں میں  آنے  والے  7.7 اور 7.6 کی شدت  کے زلزلوں کے حوالے ترکی زبان میں ٹویٹ  جاری کیا ہے۔

شہباز شریف اپنے اکاونٹ سے ترکیہ   کو ہر ممکنہ امداد فراہم   کرنے کے لیے تیار ہونے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے  ترکیہ  کے لیے جاری ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو ملک گیر  سطح پر ایک مہم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں   کاروباری دنیا، مذہبی اسکالرز اور تعلیمی اداروںکی جانب سے  اس مہم میں حصہ لیا جائے گا۔  انہوں نے کہا ہے کہ  مشکل  کی اس گھڑی میں پاکستان   ، ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے تمام صوبوں  کے وزرائے اعلیٰ  کو  ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے لیے شروع کی گئی قومی امدادی مہم  میں حصہ لینے کی ہدایات  جاری  کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس صدی کا سب سے بڑا زلزلہ ہے۔ ہم دو ممالک  ایک قوم ہیں  اور  ہمیشہ اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔



متعللقہ خبریں