اسپیکر اسمبلی مصطفی شنتوپ کی پاکستانی وفد سے ملاقات

ترک اسپیکر  نے بعد ازاں پاکستانی قومی اسمبلی  کے  ڈپٹی  اسپیکر دورانی  اور ان کے ہمراہی وفد سے ملاقات کی

1939465
اسپیکر اسمبلی مصطفی شنتوپ کی پاکستانی وفد سے ملاقات
durrani-sentop.jpg
tore-sentop.jpg

ترکیہ  گرینڈ نیشنل اسمبلی  کے  اسپیکر مصطفیٰ شنتوپ نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے اسپیکر  زورلو  تھورے اسمبل اور پاکستانی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرام دُرانی سے ملاقات کی۔

شنتوپ، جو 17 ویں اسلامی تعاون تنظیم پارلیمانی یونین کانفرنس کے دائرہ کار میں الجزائر  کے دورے پر ہیں ، نے Töre کے ساتھ ملاقات کے دوران بتایا کہ  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ    مبصر کے حیثیت سے اس  کانفرس میں  شرکت کر رہے ہیں۔

 انہوں نے بتایا  کہ ترکیہ کی میزبانی میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی  اجلاس میں   شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور ممبران اسمبلی کو   بھی مدعو کرنے  پر خصوصی توجہ دیتے ہیں ، اس قسم کے اجلاس قبرص دعوے کو بیان کرنے کا موقع فراہم کرنے میں اہم ہیں۔

تھورے نےبھی اس موقع پر کہا کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ ہماری قومی  ریاست ہے ، اس چیز سے پیچھے ہٹنا  نا ممکن ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ترکیہ، شمالی قبرص  کے  عوام  کے لیے طاقت کا ایک بڑا ذریعہ ہے، Töre نے کہا، "ہم اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے امتیازی سلوک کو بھی  اچھی طرح جانتے ہیں۔ یہ موقف قابل قبول نہیں  تا ہم   یورپ اور  دنیا بھر میں ہماری کوششیں  جاری رہیں گی۔ "

ترک اسپیکر  نے بعد ازاں پاکستانی قومی اسمبلی  کے  ڈپٹی  اسپیکر دورانی  اور ان کے ہمراہی وفد سے ملاقات کی۔

اس سال پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کیے جانے کی وضاحت کرنے والے  شنتوپ نے کہا کہ  ہم پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات  میں  مثبت پیش رفت سمیت  ترکیہ، آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی میکانزم کو بھی خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔

دورانی نے   بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے  کہا کہ ہم  گزشتہ برس آنے والے سیلاب کی آفت کے  بعد   پاکستان کے لیے  امدادی ہاتھ بڑھانے والے ترکیہ کے مشکور و ممنون ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں