ترک شہر دینزلی میں 35 ارب ڈالر کی سرکاری سرمایہ کاری

ہم نے شہر کے احتیاج مند شہریوں کو 3 ارب ڈالر کے وسائل فراہم کیے، شعبہ صحت  کے 14 اسپتالوں سمیت  38 حفظان صحت کے مراکز قائم کیے

1939055
ترک شہر دینزلی میں 35 ارب ڈالر کی سرکاری سرمایہ کاری

صدر  رجب طیب ایردوان نے  دینزلی شہر میں ایک اجتماعی  افتتاحی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے گزشتہ 20 برسوں میں  دینزلی میں 35 ارب ڈالر کی خطیر سرکاری  سرمایہ کاری کی  ہے۔ تعلیمی شعبے میں 4 ہزار 264  نئی جماعتیں تعمیر کی گئیں، نوجوانوں اور کھیلوں کے لیے مجموعی طور پر 8 ہزار 104  طلبا کی گنجائش کے حامل ہاسٹلز اور 53 سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے۔

شہر کے احتیاج مند شہریوں کو 3 ارب ڈالر کے وسائل فراہم کیے، شعبہ صحت  کے 14 اسپتالوں سمیت  38 حفظان صحت کے مراکز قائم کیے۔  ایک ہزار بستروں کی گنجائش کے حامل   سٹی ہاسپٹل کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

صدر نے کہا کہ  ہم  نے زراعت اور جنگلات میں دینیزلی میں 18 ڈیم، 1 پینے کے پانی کا کارخانہ ، 75 آبپاشی  تنصیبات، 6 زمینی استحکام کی سہولیات، 91 سیلاب سے بچاؤ کی  تنصیبات، 10 تالاب، 3 زیر زمین ذخیرہ کرنے  گودام  اور 11 پن بجلی گھر تعمیر کیے ہیں۔



متعللقہ خبریں