آزادی کی آڑ میں مذہبِ اسلام کو نشانہ بنانے والوں کے چہرے اب بے نقاب ہوچکے ہیں : فخر الدین آلتون

صدارتی محکمہ اطلاعات کے ڈائیریکٹر  فخر الدین آلتون   نے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ "مصنوعی ذہانت کے دور میں غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے طریقے" پروگرام میں شرکت کی

1937756
آزادی کی آڑ میں مذہبِ اسلام کو نشانہ بنانے والوں کے چہرے اب بے نقاب ہوچکے ہیں :  فخر الدین آلتون

صدارتی محکمہ اطلاعات کے ڈائیریکٹر  فخر الدین آلتون   کی  سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کے مالک ایلون مسک  سے  اپیل۔

صدارتی محکمہ اطلاعات کے ڈائیریکٹر  فخر الدین آلتون   نے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ "مصنوعی ذہانت کے دور میں غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے طریقے" پروگرام میں شرکت کی۔

آلتون نے ماضی میں ترکیہ  میں ٹویٹر کی طرف سے لگائی  گئی خفیہ سنسرشپ پر اپنے ردعمل  کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ یہاں  میں   اس پروگرام کے  توسط سے   ٹویٹر کی نئی انتظامیہ مسٹر ایلون مسک سے مخاطب ہوں اور ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ماضی میں ٹویٹر کے ذریعے ترکیہ  کی سیاسی زندگی میں کس قسم کی مداخلت  کی گئی ہیں اور بتائیں  کہ صدر رجب طیب ایردوان   کے  سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کس قسم کی خفیہ سنسر شپ کا اطلاق کیا  گیا ۔  ترکیہ  کے مخالفین اور دہشت گرد تنظیموں       کو   پراپیگنڈے  کے لیے کیا کیا سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔  تا کہ  پوری دنیا کو    کو پتہ چل سکے کے  نوآببادیاتی نظام کے کن کن جدید طریقوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے  استعمال کیا گیا ہے تاکہ ہم ایک بار پھر  سوشل میڈیا پر اعتماد کا اظہار کرسکیں۔

آلتون نے ڈس انفارمیشن   کے  ایک  وائرس کا روپ اختیار کر نے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ہر ملک کو اپنے مفادات کا تحفظ کرنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے والےڈیموکریسی  سے ہٹ کر اقدامات اٹھانے والے اور مذہبِ اسلام کو   آزادی کی آڑ میں نشانہ بنانے والوں کے چہرے  اب بے نقاب ہوچکے ہیں۔ڈیموکریسی



متعللقہ خبریں