استنبول دنیا میں سب سے زیادہ ریلوے سسٹموں والا شہر ہے: ایردوان

بعض حلقوں نے ہماری اقتصادیات کو تباہ کرنے کی متعدد کوششیں کی ہیں لیکن وہ نہ تو ان کوششوں میں کامیاب ہوئے ہیں اور نہ ہی ہو سکیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

1936257
استنبول دنیا میں سب سے زیادہ ریلوے سسٹموں والا شہر ہے: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ استنبول دنیا بھر میں سب سے زیادہ ریلوے سسٹموں والا شہر ہے۔

صدر ایردوان نے کاغد خانے۔استنبول ایئر پورٹ میٹرو لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ یومیہ 8 لاکھ مسافروں کی صلاحیت والی اس میٹرو لائن کی بدولت کاغد خانے سے استنبول ایئر پورٹ تک رسائی محض 24 منٹ میں ممکن ہو سکے گی۔ ترکیہ نے اس منصوبے کی تکمیل سے میٹرو کی تعمیر کے معاملے میں اپنی طاقت اور قابلیت کو پوری دنیا پر ثابت کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ استنبول دنیا کا واحد شہر ہے کہ جہاں اس قدر ریلوے سسٹم موجود ہے۔ اس وقت زیرِ تعمیر ریلوے سسٹموں کے خدمت کا آغاز کرنے پر استنبول کا کوئی گوشہ ایسا نہیں رہے گا کہ جہاں میٹرو کے ذریعے نہ پہنچا جا سکتا ہو۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم بحیرہ اسود کو بحیرہ روم سے منسلک کرنے والے کنال استنبول منصوبے کے ساتھ نہ صرف استنبول باسفورس کا بوجھ ہلکا کریں گے بلکہ استنبول کی مارکہ حیثیت کو بھی چار چاند لگا دیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ اس وقت انتخابی دور سے گزر رہا ہے۔ ماضی میں بعض حلقوں نے احتجاجی مظاہروں، دہشت گردی اور مارشل لاء کی کوشش سے ترکیہ کی ترقی کے راستے میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی ہے لیکن ترکیہ ان سب امتحانوں سے سرخرو ہو کر نکلا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ بعض حلقوں نے ہماری اقتصادیات کو تباہ کرنے کی متعدد کوششیں کی ہیں لیکن وہ نہ تو ان کوششوں میں کامیاب ہوئے ہیں اور نہ ہی ہو سکیں گے۔



متعللقہ خبریں