امریکی اخبار دی ہل نے ترکیہ کی آزدانہ اور حقائق پر مبنی خارجہ پالیسی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

تجزئیے  میں  بتایا گیا ہے کہ ترکیہ  ایک آزاد، حقیقی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور مسائل  کو حل کرنے  والا  ایک عالمی  اداکار ملک ہے

1935714
امریکی اخبار  دی ہل نے ترکیہ کی آزدانہ اور حقائق پر مبنی خارجہ پالیسی  کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

ترکیہ  کے ایک عالمی اداکار کے طور پر اپنائی جانے والی  خارجہ پالیسی عالمی  ایجنڈے پر ہے۔

امریکی اخبار دی ہل نے "ترکیہ کا مخمصہ، امریکہ کی طاقت کو محدود  کرنے والا  ملک " کے زیر عنوان  ایک  تجزیہ  شائع کیاہے۔

تجزئیے  میں  بتایا گیا ہے کہ ترکیہ  ایک آزاد، حقیقی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور مسائل  کو حل کرنے  والا  ایک عالمی  اداکار ملک ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی بڑھتی ہوئی کثیر قطبی دنیا میں امریکی طاقت کی حدود کو تسلیم کرنا دراصل  ایک عمدہ  مثال ہے۔

اخبار  نے  واشنگٹن کے  انقرہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کا مطالبہ  کرتے ہوئے ترکیہ  کو ایک اتحادی  ہونے کے باوجوداسے  دور رکھنے  کی بجائے اس کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون  کو فروغ دینے  کی  ضرورت ہے۔امریکہ کو ترکیہ کے  مفادات اور  واقعات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

تجزئیے میں صدر رجب طیب ایردوان کی آزادانہ حقیقی پالیسیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

تجزئیے   میں  کہا گیا ہے کہ صدر ایردوان نے  لیبیا، شام اور  بالائی قارا باغ   کی صورتِ حال ہی تبدیل کرکے  رکھدی ہے۔

دی ہل کی خبر میں ترکیہ  کے  یوریشیا  عالمِ اسلام  اور عالمِ ترک  کے سنگم پر واقع  ہونے اور   یورپ، مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیا اور قفقاز میں اثرو رسوخ میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

تجزئیے میں کہا گیا ہے کہ حکموتِ ترکیہ کے  روس اور ایران کے ساتھ اقتصادی اور  جیو پالیٹیک  تعلقات  کے علاوہ  بوسنیا ہرزِ گوینا   سے لے کر  قطر تک کئی ممالک میں فوجی یا امن دستے موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں