وان کے  علاقے ایرجیش میں چٹان سے کٹے ہوئے لیبیشن Urartian کا مقبرہ دریافت

وان کے  علاقے ایرجیش میں، دیوتاؤں کو تحائف پیش کرنے کے لیے ایک 3 کمروں پر مشتمل چٹان سے کٹے ہوئے لیبیشن Urartian کا مقبرہ دریافت ہوا  ہے

1933193
وان کے  علاقے ایرجیش میں  چٹان سے کٹے ہوئے لیبیشن Urartian کا مقبرہ دریافت
van urartu mezari1.jpg
van urartu mezari.jpg

وان کے  علاقے ایرجیش میں، دیوتاؤں کو تحائف پیش کرنے کے لیے ایک 3 کمروں پر مشتمل چٹان سے کٹے ہوئے لیبیشن Urartian کا مقبرہ دریافت ہوا  ہے۔

وان میوزیم کے ڈائریکٹر  فتح عرب   اور وان  یوزانجو  ایل  یونیورسٹی   کی   فیکلٹی آف لیٹرز کے ہیڈ آف آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر رفعت چاوش اولو  اپنے کام کے دائرہ کار میں جھیل وان کے انخلاء کے نتیجے میں  ابھر کے سامنے آنے والے    3 کمروں کپر مشتمل مقبرے  کے Urartian مزار ہونے سے  متعلق آگاہی فراہم کی ہے۔  ان کے مطابق Urartian یہاں پر عبادت  کیا کرتے تھے۔

عرب اور چاوش اولو  نے اس علاقے کا معائنہ کیا جہاں یہ آچار ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  علاقے میں Urartu دور سے تعلق رکھنے والے اہم ڈھانچے کی نشاندہی  ہوئی ہے جبکہ چاوش اولو نے کہا کہ "وہ مقبرہ، جسےاورارتو  دور کے کلاسیکی ڈروموس (قبر کے داخلی راستوں کو دیا گیا نام) کے ساتھ داخل کیا گیا ہے، مرکزی کمرے کے دائیں اور بائیں دو چھوٹے کمرے ہیں، اور وہاں 3 طاق ہیں جہاں مردے  کے لیے   تحائف چھوڑے  جاتے تھے۔  چیمبر کا مقبرہ، جو ایک کیلکیری چٹان میں کھولا گیا تھا، Urartians کی کلاسیکی خصوصیات کی عکاسی کرتا ہے اور یہ کہنا ممکن ہے کہ یہ ایک طویل عرصے تک  استعمال ہو تا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  قبر Urartian فن تعمیر کے لحاظ سے ایک اہم باقیات ہے، پروفیسر چاوش اولو  نے کہا، "یہ ایک چیمبر والا مقبرہ ہے جسے ہم نے پہلی بار دیکھا ہے۔ ہمارے لیے اہم بات یہ ہے کہ یہ مقبرہ 3 کمروں پر مشتمل ہے، دو مستطیل سوراخ ہیں۔ داخلی دروازے کے اوپر اور یہاں مائع لیبیشن کی گئی  ہے۔



متعللقہ خبریں