ترک میڈیا حقائق کو بیان کرتا رہے گا: فخر الدین آلتون

فخر الدین آلتون  نے ان خیالات کا اظہار 10 جنوری ورکنگ جرنلسٹس ڈے کے موقع پر ایک پیغام  جاری کرتے ہوئے کیا

1930723
ترک میڈیا  حقائق کو بیان کرتا رہے گا: فخر الدین آلتون

اطلاعاتی  امور کے  ڈائریکٹر فخر الدین آلتون نے کہا کہ ترک میڈیا   ایک حقیقت پسندانہ اور صحت مند نقطہ نظر کے ساتھ بین الاقوامی  رائے عامہ  کے  سامنے خطے اور دنیا میں ہونے والی پیش رفت کو بیان کرتے رہیں گے۔

فخر الدین آلتون  نے ان خیالات کا اظہار 10 جنوری ورکنگ جرنلسٹس ڈے کے موقع پر ایک پیغام  جاری کرتے ہوئے کیا۔

صحافیوں کی تعریف "سچائی کے نمائندے" کے طور پر کرتے ہوئے آلتون نے کہا کہ "پیشہ  سے انصاف سے کام لینے  کی  سب سے بڑی ذمہ داری ان صحافیوں پر عائد ہوتی ہے ۔ یہ صحافی  اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے  وقت  سچائی سے منہ نہیں موڑتے ہیں۔

آلتون نے غلط معلومات اور خبروں کے خلاف خبردار کیا ہے ۔

"حالیہ برسوں میں ہمارے ملک میں جمہوریت، حقوق اور آزادیوں کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات نے میڈیا کے ماحول کو بنانے میں بھی مدد فراہم کی ہے جہاں پریس اور اظہار کی آزادی کو سب سے زیادہ محسوس کیا جاتا ہے۔ دہشت گردی کے پروپیگنڈے اور غلط معلومات جیسے بدنیتی پر مبنی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ بدسلوکی نہ ہونے اور اپنی ساکھ کی حفاظت کے حوالے سے سب سے بڑی ذمہ داری دوبارہ ان صحافیوں پر عائد ہوتی ہے جو سچائی کا ساتھ نہیں چھوڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'ترکی صدی کمیونیکیشن  کی  صدی ہو گی۔

"مجھے یقین ہے کہ ترک میڈیا  جو  کمیونیکیشن  کے اہم ترین عناصر میں سے ہیں، ہمارے ملک، ہمارے خطے اور دنیا میں ہونے والی پیش رفت کو ہماری قوم اور بین الاقوامی رائے عامہ کو حقیقت پسندانہ اور صحت مند نقطہ نظر کے ساتھ بیان کرتے رہیں گے۔



متعللقہ خبریں