ترکیہ کو f-16طیاروں کی فراہمی پر مبنی محدود شرائط پر مبنی قانون امریکی دفاعی بجٹ سے خارج

ترکیہ کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے حوالے سے محدود شرائط پر مبنی قراردادوں کو امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردہ دفاعی بجٹ سے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے

1915563
ترکیہ کو f-16طیاروں کی فراہمی پر مبنی محدود شرائط پر مبنی قانون امریکی دفاعی بجٹ سے خارج

 ترکیہ کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے حوالے سے محدود شرائط پر مبنی قراردادوں کو امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردہ دفاعی بجٹ سے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

امریکی ایوان کی دونوں شاخوں سینیٹ اور کانفرنس کمیٹی میں857 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ میں شامل این ڈی اے اے نامی قانون کو فسخ کر دیا گیا ہے۔

اس قانون کو  یونانی لابی کے حامی نیو ہیمپشائر کے ڈیموکریٹ رکن کرس پاپاس،فلوریڈا کے ریپبلیکن رکن گوس بیلیراکس ،نیو یارک سے ریپبلکن رکن نکول  مالیوتاکیس اور نیو جرسی سے ڈیموکریٹ رکن فرانٹ پالون سمیت  دیگر 18 ارکان کی جانب سے ایوان کی منظوری کےلیے پیش کیا گیا تھا جسے دفاعی بجٹ میں شامل نہیں کیا گیا ۔

 

 



متعللقہ خبریں