ترکیہ کی مقامیطور پر  تیار کردہ الیکٹرک کار "  ٹوگ " کی نمائش استنبول ہوائِ اڈے پر جاری

اس گاڑی کو دیکھنے کے لیے  اور تصاویر اتروانے کے لیے  ہوائی  اڈے پر لوگوں کا ہجوم لگا ہوا ہے۔  غیر ملکی مسافر بھی اس  مقامی گاڑی میں  بڑی گہری دلچسپی لے رہے ہیں

1915447
ترکیہ کی مقامیطور پر  تیار کردہ الیکٹرک کار "  ٹوگ " کی نمائش استنبول ہوائِ اڈے پر جاری
togg istanbul havalimani.jpg
togg istanbul havalimani.jpg
togg istanbul havalimani.jpg

ترکیہ کی مقامی طور پر  تیار کردہ الیکٹرک کار "  ٹوگ " کے سیڈان ماڈل کی استنبول ایئرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی ٹرمینل پر نمائش شروع ہو گئی ہے۔

اس گاڑی کو دیکھنے کے لیے  اور تصاویر اتروانے کے لیے  ہوائی  اڈے پر لوگوں کا ہجوم لگا ہوا ہے۔  غیر ملکی مسافر بھی اس  مقامی گاڑی میں  بڑی گہری دلچسپی لے رہے ہیں ۔   

اس گاڑی میں دلچسپی  لینے والے   اور ہالینڈ میں  مقیم  محرم اعورلو  نے کہا ہے کہ وہ عام طور پر  الیکٹرک  کار   استعمال کرتے ہیں  اور انہیں  ٹوگ کا اندرونی اور بیرونی ڈیزائن  بہت پسند ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ  گاڑی بہت  ہی خوبصورت  اور زبردست ہے۔

انہوں نے کہا کہ "یقیناً  مجھے   اس میں بیٹھ کر ٹیسٹ ڈرائیو لینا ہوگی۔ مجھے یہ بہت پسند ہے۔ میں اسے خریدنے پر غور کر رہا ہوں۔

مسافر محمد محجوب، جو استنبول سے تیونس جا رہے تھے، نے بتایا کہ وہ گاڑی کو دیکھتے ہی  اس کے دیوانے ہوگئے ہیں  اور اس کا تمام پہلووں سے جائزہ لینا چاہیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  مجھَے ہوائی اڈے پر گاڑی دیکھ کر  بڑی حیرت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ کار  انتہائی  خوبصورت ہے، اندورنی اور بیرونی ڈیزائن   بہت ہی اعلیٰ ہے۔  اور بہت ہی دلکش گاڑی ہے۔

ان کے بھائی عبیر محجوب نے بتایا کہ ٹوگ ایک بہت ہی خاص گاڑی ہے اور انہیں یہ بہت پسند ہے۔

گاڑی کے دروازوں  کی ناقابل حد تک  خوبصورتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مہجوب نے کہا کہ میں نے اس طرح کا ماڈل پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ یہ بہت لاجواب ہے، اس کا ڈیزائن بہت اچھا ہے۔

ٹوگ کار اپنے اندرونی اور بیرونی ڈیزائن کی کشش کے ذریعے  مسافروں کی  داد اس ماہ کے آخر تک استنبول ہوائی اڈے وصول کرتی رہے گی۔

 



متعللقہ خبریں