صدرایردوان ترکیہ کو دنیا کے صفِ اول کے ممالک میں شامل کرنے میں کامیاب رہے ہیں: بغداد امرئیف

بغداد امرئیف نے ان خیالات  کا اظہار   استنبول میں آٹھویں ترک میڈیکل ورلڈ کانگریس میں  اپنے خطاب میں کیا دنیا میں ترکیہ  کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ  سے آگاہ کیا

1900189
صدرایردوان ترکیہ کو دنیا کے صفِ اول کے ممالک میں شامل کرنے میں کامیاب رہے ہیں: بغداد امرئیف

ترک ریاستوں کی تنظیم (ٹی ڈی ٹی) کے سیکرٹری جنرل بغداد امرئیف، نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان، جنہوں نے گزشتہ 20 سالوں میں ترکیہ کو دنیا کے سامنے متعارف کرایا اور اسے نہ صرف اپنے خطے بلکہ دنیا کے صف اول کے ممالک میں شامل کیا اور  وہ    اپنی قیادت   میں  ترک دنیا کو متحد کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

بغداد امرئیف نے ان خیالات  کا اظہار   استنبول میں آٹھویں ترک میڈیکل ورلڈ کانگریس میں  اپنے خطاب میں کیا دنیا میں ترکیہ  کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ  سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان نے گزشتہ 20 سالوں میں ترکیہ کو دنیا میں متعارف کرایا اور اسے ان ممالک میں شامل کردیا ہے  جو   صرف اپنے خطے ہی کی نہیں  بلکہ  پوری دنیا  کی آواز بنتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ  صدر ایردوان،   اپنی قیادت  میں  ترک دنیا کو متحد کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور انہیں   امید ہے کہ صدر ایردوان  مستقبل میں ترک دنیا میں اپنا قائدانہ کردار جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ TDT کے اہم مسائل میں سے ایک صحت ہے ،مرئیف نے کہا کہ مختلف   ممالک نے قدرتی آفات، جنگوں اور وبائی امراض جیسے معاملات میں ایک دوسرے کو طبی امداد فراہم کرنے اور عالمی اور علاقائی پلیٹ فارمز پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔



متعللقہ خبریں