ترکیہ سے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 7500 ٹن کا امدادی سامان

روانہ کردہ  سامان میں  خیمے، کھانے کے پیکجز، حفظان صحت کا سامان، کمبل، کپڑے اور طبی امداد ی سامان شامل ہیں

1891986
ترکیہ سے پاکستان کے  سیلاب زدگان کے لیے 7500 ٹن کا امدادی سامان

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) نے پاکستان کو 7,500 ٹن سے زیادہ انسانی امدادی سامان بھیجا ہے۔

AFAD، جو پاکستان میں سیلاب کی تباہی کے پہلے لمحے سے ہی  میدان میں ہے، آفت زدگان تک امداد پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

AFAD، جس کی پہلی ٹیم 7 اگست کو پاکستان پہنچی تھی نے  اب تک 72 اہلکار اس ملک کو بھیجے  ہیں۔

AFAD کے نائب صدر اوندر بوزکرت  نے دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (NDMA) کے ساتھ کام کیے جانے والے  کیمپس میں  انادولو ایجنسی کو ایک بیان میں  بتایا ہے کہ پاکستان کو امدادی سامان روانہ کرنے والا پہلا ملک ترکیہ تھا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ان کا صدر رجب طیب ایردوان کی ہدایات کے مطابق 500 ہزار فوڈ پارسل اور 50 ہزار خیمے پاکستان بھیجنے کا ہدف ہے، بوزکرت  نے کہا، "اس تناظر میں، ہم نے 13 گڈنیس ٹرینیں روانہ کی ہیں، ان کے ذریعے روانہ کردہ  سامان میں  خیمے، کھانے کے پیکجز، حفظان صحت کا سامان، کمبل، کپڑے اور طبی امداد ی سامان شامل ہیں۔"

انہوں نے  پاکستان کے لیے 15 پروازیں  بھی بھیجے جانے کا  کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے بعد  پیدا ہونے والے وبائی امراض کی وجہ سے آخری طیاروں کی اکثریت طبی سامان لے کر گئی ہے۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ترکیہ نے پاکستان کے ساتھ دل، ہوائی اور ریلوے کا ایک پل قائم کیا ہے، بوزکرت نے کہا، "اب ہم سمندر کے ذریعے  گڈ نیس  جہاز بھیجنا چاہتے ہیں، جس پر  کام جاری ہے۔



متعللقہ خبریں