خاتون اول ایمنے ایردوان کی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی اہلیہ اولینا زیلنسکا سے ملاقات

خاتون اول ایمنے  ایردوان نے اولینا زیلنسکا سے استنبول میں واہدیٹن مینشن میں ملاقات کی۔ زیلنسکا نے یوکرین میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت کے ساتھ ساتھ اس فاؤنڈیشن کے کام کے بارے میں بھی معلومات  فراہم کی ہیں

1887453
خاتون اول ایمنے ایردوان کی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی اہلیہ اولینا زیلنسکا سے ملاقات

خاتون اول ایمنے ایردوان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی اہلیہ اولینا زیلنسکا سے ملاقات کی ہے۔

خاتون اول ایمنے  ایردوان نے اولینا زیلنسکا سے استنبول میں واہدیٹن مینشن میں ملاقات کی۔

زیلنسکا نے یوکرین میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت کے ساتھ ساتھ اس فاؤنڈیشن کے کام کے بارے میں بھی معلومات  فراہم کی ہیں۔

زیلنسکا نے یوکرین کو دی جانے والی حمایت  پر  اپنے شوہر ولادیمیر زیلنسکی کی طرف سے بھیجا گیا شکریہ کا خط خاتون اول ایمنے  ایردوان کو پہنچایا۔

زیلنسکا نے اس حقیقت پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا کہ ترکی نے خاندانوں کے  بغیر  ( لاوارث) 1,300 یوکرینی  بچوں کی میزبانی کی، اور تقریباً 200 خصوصی ضروریات والے بچوں کے انخلا اور انہیں ترکی لانے میں مدد کی درخواست بھی  کی۔

انہوں نے  اناج کی راہداری اور روسی قیدیوں کے  تبادلے پر صدرایردوان  کی مضبوط قیادت اور سفارتی مہارت سےممکن ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے  کہا کہ  خاص طور پر غلہ کی راہداری نے دنیا کو خوراک کے ایک بڑے بحران سے بچای لیا ہے۔

اولینا زیلنسکا نے جنگ کی وجہ سے صحت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی ضروریات کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے ایمنے ایردوان سے ایمبولینس اور انکیوبیٹرز کی فراہمی کے لیے تعاون کی درخواست کی۔

ایمنے اردوان  نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر  کہا ہے کہ مجھے استنبول میں یوکرین کے صدر کی اہلیہ، اپنی عزیز دوست اولینا زیلنسکا کی میزبانی کرتے ہوئے خوشی  محسوس ہو رہی ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ ہم یوکرین کے لوگوں، خاص طور پر جنگ کا شکار ہونے والی خواتین اور بچوں کے زخموں پر مرہم رکھیں گے۔

یاد رہے روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا ۔



متعللقہ خبریں