ترکی: وزیر دفاع حلوصی آقار نیٹو ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار، نیٹو وزرائے دفاع کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے برسلز میں واقع، نیٹو ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے ہیں

1796608
ترکی: وزیر دفاع حلوصی آقار نیٹو ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار، نیٹو وزرائے دفاع کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں واقع، نیٹو ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے ہیں۔

ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ترکی کے نیٹو کے لئے مستقل نمائندے اور سفیر باسط اوزترک  اور دیگر حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔ حلوصی آقار نے نیٹو کے مستقل نمائندہ دفتر اور ترک فوجی نمائندہ دفتر کا دورہ کیا۔

یہاں انہوں نے نمائندہ دفاتر کی کاروائیوں سے متعلق معلومات حاصل کیں اور کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کی زیرِ قیادت ترکی ایک بین الاقوامی کردار کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ترکی نے نہایت اہم کام کئے اور بڑے پیمانے پر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ مختلف عوامل کی وجہ سے اس وقت سنجیدہ حالات کا سامنا ہے۔ ان حالات میں کاروائیوں کو مزید حساسیت سے جاری رکھنا ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں