’’آپ حقائق کی صدا ہیں‘‘ ترک مشیرِ اطلاعات کا صحافیوں کو سالِ نو کا پیغام

صحافی کی اصل  کمائی حوصلہ افزائی اور تعریف  ہوتی ہے، رپورٹر ٹی آرٹی

1755512
’’آپ حقائق کی صدا ہیں‘‘ ترک مشیرِ اطلاعات کا صحافیوں کو سالِ نو کا پیغام

ترک مشیر ِ اطلاعات  فخرالدین آلتون   نے  صحافیوں کو ’’آپ حقائق کی صدا ہیں‘‘ کہتے ہوئے  نئے سال کی مبارکباد دی۔

ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن  کارپوریشن  کے رپورٹر  حمزہ چفتچی  اپنے متعدد ہم منصبوں کی طرح سال نو کو خدمات ادا کرتے ہوئے مرحبا کہا۔

سوشل میڈیا پر نئے سال کے بارے میں ایک پوسٹ کرتے ہوئے چفتچی نے کہا کہ وہ نئے سال کو خوش آمدید  کہتے وقت  ڈیوٹی پر تھے اور صحافی کی اصل  کمائی حوصلہ افزائی اور تعریف  ہوتی ہے۔

مشیر اطلاعات نے ٹی آرٹی کے صحافی کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے   سال نو کے پیغام میں کہا ہے کہ ’’میں ان تمام میڈیا ممبران کو نئے سال کی مبارکباد دیتا ہوں جو فیلڈ میں میز پر اپنے فرائض کو لگن  اور قربانیاں دیتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔ آپ حق کی آواز ہیں۔ حق کے دشمنوں کے بے لگام، ہیرا پھیری اور جھوٹے مواد کے برخلاف آپ نے سچائی کا جو آئینہ پکڑرکھاہے وہ انتہائی  قیمتی ہے۔ ہم آپ سب کے شکر گزار ہیں، اللہ آپ سب کی عمر دراز کرے۔"



متعللقہ خبریں