ترکی میں ہوائی اڈوں کی تعداد آئندہ برس 61 تک ہو جائیگی

ترکی میں ماضی قریب میں  سبک رفتار ٹرینوں کی  سہولت فراہم کی گئی ہے

1752419
ترکی میں ہوائی اڈوں کی تعداد آئندہ برس 61 تک ہو جائیگی

ترکی میں ہوائی اڈوں کی تعداد آئندہ برس 56 سے 61 تک ہو جائیگی۔

وزیر  برائے مواصلات و بنیادی ڈھانچہ  امور عادل قارا اسماعیل اولو  کا کہنا ہے کہ ہم اسوقت 56 ہوائی اڈوں کو وسیع پیمانے پر استعمال کر رہے ہیں۔  آئندہ برس تعمیر مکمل ہونے والے مزید 5 ہوائی اڈوں کے ساتھ یہ تعداد 61 ہو جائیگی۔

استنبول میں اپنے بیان میں وزیر نے بتایا کہ ہوائی سفر عوامی  سہولت کے لیے ہے،  ہم نے اسی طرح  ریلوے  کے نظام پر بھی نظر ثانی کی ہے۔ ہمارے ملک میں ماضی قریب میں  سبک رفتار ٹرینوں کی  سہولت فراہم کی گئی ہے۔  اسوقت 4 ہزار کلو میٹر طویل  ریلوے  لائن بچھانے کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے، جن کی بدولت  مسافروں اور  سامان کی نقل و حمل میں  معاونت فراہم کی جائیگی۔

 



متعللقہ خبریں