"کینال استنبول" کے حوالے سے کسی قسم کا بیرونی دباو نہیں ہے:چاوش اولو

ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نےکہا ہے کہ بحیرہ ایجیئن کو بحیرہ اسود سےملانے والے منصوبے "کینال استنبول" سےمنسلک ہم پرکسی قسم کا دباو نہیں ہے اور نہ ہی ایسا ہو سکتا ہے

1614797
"کینال استنبول" کے حوالے سے کسی قسم کا بیرونی دباو نہیں ہے:چاوش اولو

ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نےکہا ہے کہ بحیرہ ایجیئن کو بحیرہ اسود سےملانے والے منصوبے "کینال استنبول" سےمنسلک ہم پرکسی قسم کا دباو نہیں ہے اور نہ ہی ایسا ہو سکتا ہے۔

 چاوش اولو نے ایک نجی ٹی وی چینل پر بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کے دوران  اس بات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کینال استنبول منصوبے کے حوالے سے ترکی پر کسی قسم کا بیرونی دباو نہیں ہے اور نہ ہی ہم اسے قبول کر سکتے ہیں،جہاں تک مونترو معاہدے کا سوال ہے تو واضح کر دوں کہ اس منصوبے کا بھی اس سےکوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ہوگا۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ایردوان ترکی کے جائز حقوق اور اس کے مفادات کاہمیشہ دفاع کرتے ہیں،امریکہ کی نئی قیادت کے ساتھ   موجود تعلقات کے فروغ کا ارادہ ہے، سابق صدر براک اوباما  کے دور میں  امریکہ سے بعض مسائل پیدا ہوئے تھے،میں نے امریکی ہم منصب بلنکن سے ٹلیفون پر رابطہ کیا اور برسلز میں بھی ملاقات کی تھی،اگر دیکھا جائے تو ترکی اور امریکہ کے درمیان ایسےمعاملات موجودہیں جن سے یہ دونوں ملک مشترکہ نظریات اپنا سکتے ہیں،امریکہ کا  ماننا ہے کہ ترکی اس کا ایک اہم اسٹریٹیجک اتحادی ہے لہذا مسائل کو باہمی مشاورت اور مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں