ترکی: غیر قانونی داخلے کے دوران 16 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

گرفتار ہونے والوں میں سے 2 ہیت تحریر شام دہشتگرد تنظیم اور 2 داعش دہشتگرد تنظیم کے رکن ہیں: ترکی وزارت دفاع

1587652
ترکی: غیر قانونی داخلے کے دوران 16 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

ترکی وزارت دفاع  کے مطابق شام سے ترکی میں غیر قانونی داخلے کے دوران 16 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ " ضلع حطائے کے علاقوں ریحان لی اور نارلی جا  میں متعین سرحدی یونٹوں  نے ملک میں غیر قانونی طریقوں سے داخل ہونے کی کوشش میں مصروف 16 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں سے 2 ہیت تحریر شام دہشتگرد تنظیم اور 2 داعش دہشتگرد تنظیم کے رکن  ہیں"۔



متعللقہ خبریں