اپنے چاہنے والوں کو نہیں سگریٹ نوشی کو ترک کریں، صدر ایردوان
عالمی یوم ِ سگریٹ نوشی ترک کے موقع پر صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے ایک با معنی پیغام
1580674
صدر رجب طیب ایردوان نے 9 فروری سگریٹ نوشی ترک کرنے کے یوم کی مناسبت سے ’’سگریٹ نوشی ترک کرو‘‘ کے سلوگن کے ساتھ عوام سے اپیل کی ہے۔
جناب ایردوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے پیغام میں گزشتہ ایک برس کے دوران سگریٹ اور تمباکو نوشی سے دنیا بھر میں کورونا سے اموات، ٹریفک حادثات، قتل و غارت اور جنگوں میں ہونے والے جانی نقصان سے کہیں زیادہ جانی نقصان پہنچنے کی عکاسی کرنے والی ایک ویڈیو کلپ کو بھی جگہ دی ہے۔
انہوں نے 9 فروری سگریٹ نوشی ترک کرنے کے یوم کی مناسبت سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیے مل کر ایک نیا آغاز کرتے ہیں، اپنے چاہنے والوں کو نہیں سگریٹ سے کنارہ کشی کرتے ہیں۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: وزیر خارجہ خاقان فیدان چین کے دورے پر
وزیر خارجہ خاقان فیدان اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کی دعوت پر چین کے سرکاری دورے پر ہیں