ترکی میں کرونا وائرس کی ویکسین ایک لاکھ سے زاہد طبی اراکین کو لگا دی گئی ہے: وزیر صحت

انہوں نے کرونا  ویکسین لگوانے کے بعد صحت کے شعبے  سے تعلق رکھنے والے اراکین کو بھی  اس ویکسین لگوانے کے احکامات جاری کردیے ہیں اور اب تک ایک لاکھ صحے کے شعبے کے اراکین یہ ویکسین لگوا لی ہے

1563713
ترکی میں  کرونا وائرس کی ویکسین ایک لاکھ سے زاہد طبی اراکین کو لگا دی گئی ہے: وزیر صحت

ترکی فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز اتھارٹی   نے ویکسین کے  استعمال کی اجازت دی جانے کے بعد ترکی کے وزیر صحت فخر الدین  قوجہ  نے سب سے پہلے  ویکسین کا ٹیکہ لگوالیا ہے۔

انہوں نے کرونا  ویکسین لگوانے کے بعد صحت کے شعبے  سے تعلق رکھنے والے اراکین کو بھی  اس ویکسین لگوانے کے احکامات جاری کردیے ہیں اور اب تک ایک لاکھ صحے کے شعبے کے اراکین یہ ویکسین لگوا چکے ہیں۔

 وزیر صحتفخر الدین قوجہ نے  ٹویٹر  پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ترکی فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز اتھارٹی   نے ویکسین کے  استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

"اس وقت تک ، ویکسین کی ایک خوراک کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی تعداد ایک لاکھ  سے  تجاوز کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی میں ویکسین کے  مربوط  پروگرام کو نافذ کردیا گیا ہے  اور ترکی  کا  انفراسٹرکچر بھی بہت مضبوط ہے۔وزیر صحت نے  "https://covid19asi.saglik.gov.tr/" لنک بھی شئیر کیا ہے۔



متعللقہ خبریں