ہمیں یقینِ کامل ہے، ہم اس جنگ میں سرخرو ہوں گے، صدر ایردوان

ویڈیو کلپ میں کووڈ۔ 19 کے  خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں ترکی کے مختلف شہروں میں جاری کاروائیوں کو جگہ دی گئی ہے

1384596
ہمیں یقینِ کامل ہے، ہم اس جنگ میں سرخرو ہوں گے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔

صدر  ایردوان نے ٹویٹر پر اپنی سیاسی جماعت آق پارٹی کی جانب سے وبا کے خلاف وضع کردہ اگر ہمارا یقین پختہ ہے تو ہم سب مل کر کامیابی سے ہمکنار ہوں گے، ہم 83 ملین یک قلب ہیں۔ الفاظ پر مبنی ایک  ویڈیو کلپ کو شیئر کیا ہے۔

اس   ویڈیو کلپ میں کووڈ۔ 19 کے  خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں ترکی کے مختلف شہروں میں جاری کاروائیوں کو جگہ دی گئی ہے۔

اس کلپ میں صدر ایردوان کے ان الفاظ کو بھی جگہ دی گئی ہے ہمیں یقین ِ کامل ہے اور ہم  اس جنگ میں سرخرو ہوں گے۔

مشیر ِاطلاعات فخرالدین آلتون نے ٹویٹر پر کورونا کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے ایک پیغام دیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ  صدر ایردوان  وبا کے خلاف تمام تر اقدامات کی قیادت کر رہے ہیں، آپ کابینہ کے ارکان اور دیگر متعلقہ اداروں کے  سے ٹیلی کانفرس کے ذریعے تازہ معلومات سے آگاہی  حاصل کرتے ہوئے ہم سب کو لازمی  احکامات جاری  کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جناب ِ صدر اس عالمی خطرے کے بر خلاف سفارتی کوششو ں کے ساتھ ایک مشترکہ لائحہ عمل  تشکیل دینے کے لیے عالمی سربراہان سے روابط میں ہیں۔  ہمیں ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھنا ہو گا  اور اٹھائی گئی تدابیر پر  سنجیدگی سے عمل درآمد وائرس کے عدم پھیلاؤ میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں