میں ترک عوام سے اظہاروابستگی کےلیے استنبول میں کنسرٹ دوں گی ، جمالا

یورو ویژن مقابلہ موسیقی میں"پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کریمیا کی تاتار گلوکارہ جمالا نے کہا  کہ وہ انقلابی کوشش کے بعد سڑکوں پر نکل آنے والی عوام کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہیں

544898
میں ترک عوام سے اظہاروابستگی کےلیے استنبول میں کنسرٹ دوں گی ، جمالا
eurovision birinci jamala'dan destek1.jpg

 

یورو ویژن مقابلہ موسیقی میں" 1944 "نامی نغمے کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کریمیا کی تاتار گلوکارہ جمالا نے کہا  کہ وہ ترک نسل  سے تعلق  رکھتی ہیں اور  15 جولائی کی انقلابی کوشش کے بعد سڑکوں پر نکل آنے والی عوام کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہیں ۔

 انھوں نے  فیس بک پر  ترکی زبان میں دہشت گرد تنظیم فیتو کی انقلابی کوشش کے  خلاف ردعمل ظاہر کیا ۔  انھوں نے کہا کہ ترکی میں 15 جولائی  کی ناکام انقلابی کوشش سے  انھیں دلی صدمہ ہوا ہے اور انھوں نے پوری رات بیٹھ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور وہ ترک عوام سے اپنی وابستگی اور یکجہتی کے اظہار کی  غرض سے 17 اگست کو استنبول میں کنسرٹ دیں گی ۔ جمالا نے کہا کہ  میری تمناء ہے کہ ترکی میں حالات جلد از جلد معمول پر آ جائیں۔ مجھے تر ک عوام سے دلی محبت ہے ۔آپ میرا انتظار کیجئیے ۔

یاد رہے کہ سویڈن کے دارالحکومت سٹالک ہالم میں 61 ویں بار منعقد ہونے والے یورو ویژن مقابلہ موسیقی میں  یوکرین کی نمائندگی کرنے والی گلوکارہ جمالا نے کریمیا کی  تاتار عوام کی جلاوطنی کے واقعے کو بیان کرنے والا "1944" نامی دلسوز  نغمہ گایا تھا ۔جمالا نے 534 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی  تھی۔



متعللقہ خبریں