سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد جاری

ترکیہ میں پاکستان   کے سفیر یوسف جنید اور سفارتخانہ پاکستان  کے عملے نے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی پیکنگ میں حصہ لینے کے لیے انقرہ میں چانکایہ  بلدیہ   کے کلیکشن پوائنٹ  کا دورہ کیا

1944799
سفارتخانہ  پاکستان  کی جانب سے  زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد  جاری

سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل

ترکیہ میں پاکستان   کے سفیر یوسف جنید اور سفارتخانہ پاکستان  کے عملے نے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی پیکنگ میں حصہ لینے کے لیے انقرہ میں چانکایہ  بلدیہ   کے کلیکشن پوائنٹ  کا دورہ کرتے ہوئے  زلزلے سے  متاثرہ   افراد کی امدادی کے پیکجز  متعلقہ حکام  کے حوالے کیے۔

سفیر پاکستان ، سفارتخانہ پاکستان سفارتکاروں، عملے ،  پاکستان قونصلیٹ استنبول کے عملے کی جانب سے جمع کیے جانے والے   100 عدد امدادی  پیکٹس  کو  چانکایہ  بلدیہ  کے  ڈپٹی میئر مسلم تیکن کے حوالے کیا۔

امدادی اشیاء میں جیکٹس، جوتے، کھانے پینے کی اشیاء، پانی، بچوں کی خوراک، ڈائپر اور سینیٹری کی اشیاء شامل تھیں۔ مزید امدادی سامان آج انقرہ میں جمع کرنے والے دیگر مقامات پر تقسیم کیا جائے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سفیر جنید نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد  جاری رکھے  گا۔ پاکستان ترکیہ یک جان دو قالب ہیں  ، ہم   ایک دوسرے کا درد محسوس  کرتے ہیں ۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ  آج  پاکستان میں نمازِ جمعہ  میں  ترک بھائیوں کے لیے خصوصی دعا  کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ تمام رکاوٹوں پر قابو پانے اور تمام چیلنجز کو شکست دینے کے روایتی ترک جذبے کے ساتھ ترک قوم اس تباہی سے پہلے سے زیادہ مضبوط نکلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستانی عوام  ہمیشہ   ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی  ہے۔



متعللقہ خبریں