ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات20

کوتاہیا ٹائلز کی تاریخ

2139536
ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات20

ترکیہ کے بحیرہ ایجیئن میں واقع تاریخی شہر کو تاہیا اپنی ٹائلوں کے لیے جانا جاتا ہے جو کہ آرائشی فن کا ایک بہت ہی خاص نمونہ ہیں۔ کوتاہیا ٹائلزجس کی شہرت ترکیہ کی سرحدوں سے باہر  بھی ہے،  انہیں سال  2005 میں کوتاہیا چیمبر آف ٹائلرز، فوٹوگرافرز اور دستکاری کے تاجروں کی درخواست پر ترکیہ کی جغرافیائی طور پر مسجل  مصنوعات میں شامل کیا گیا تھا۔ ٹائل غیر نامیاتی مواد جیسے مٹی، کاولن، کوارٹز اور چونے کے پتھر کو مناسب تناسب میں پیس کر مناسب درجہ حرارت پر پانی نکال کر، شکل دے کر اور آگ پر  تپا کر کے حاصل کی جاتی ہے اور پھر سفید مصنوعات کو شفاف یا رنگین گلیز سے کوٹنگ کر کے اسے دوسری بار تپاکر  حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ تحائف کی شکل میں بھی ہو سکتا ہے جیسے کہ ٹائلیں، پلیٹیں، گلدان اور ٹرنکیٹس، جو خاص طور پر دیوار کی سجاوٹ میں استعمال ہوتے ہیں۔

 ٹائل آرٹ میں بہت سے مراحل ہوتے ہیں جن میں شدید محنت اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ خاص طور پر پیٹرن ماسٹر اور تربیت یافتہ ہاتھوں سے نقشوں کے علم کے ساتھ تیار کیے جاتے ہیں۔ کوتاہیا ٹائل بنانے میں استعمال ہونے والے نقش گمنام ہیں اور ترکیہ کی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہیں۔ ٹیولپ، للی، گلاب، کارنیشن، کروکس، ہائیسنتھ اور بہت سے دوسرے پھولوں کی شکلیں ٹائل پیٹرن کی بنیاد بناتے ہیں۔ ٹائل کی پیداوار جس کی تاریخ ایغوروں سے لے کر آج تک تقریباً ایک ہزار سال کی ہے، خاص طور پر اناطولیہ سلجوک ریاست اور سلطنت عثمانیہ میں اپنے عروج پر پہنچی۔ تاریخی عمارتوں کے علاوہ جو بہت سی بستیوں میں موجود ہیں، خاص طور پر کونیا، سیواس، قیصری، ملاتیا اور ا رض  روم ، برصا، ایدیرنے اور استنبول کی بڑی اور تاریخی مساجد کو بھی کوتاہیہ ٹائلوں سے سجایا گیا ہے۔

 


ٹیگز: #کوتاہیا

متعللقہ خبریں