ترکیہ اور توانائی 20

ترکیہ اور دنیا میں قابل تجدید توانائی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

2139005
ترکیہ اور توانائی 20

عالمی بجلی کی پیداوار میں قابل تجدید توانائی کے ذرائع کا حصہ پہلی بار 2023 میں 30 فیصد سے تجاوز کر گیا۔ ترکیہ نے اپنی بجلی کا 42 فیصد ان ذرائع سے پیدا کیا ہے ، جو عالمی اوسط سے زیادہ ہے۔

  بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس کے مطابق 2023 میں دنیا کی بجلی کی مانگ 29.5 ٹیرا واٹ آور کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک میں کھپت میں کمی کی وجہ سے گزشتہ سال بجلی کی عالمی طلب میں 2.2 فیصد اضافہ ہوا ۔

بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے پیداوار میں سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے ذرائع قابل تجدید توانائی کے ذرائع تھے جن میں شمسی اور ہوا کا بڑا حصہ  شامل تھا۔

2023 میں، دنیا بھر میں بجلی کی پیداوار کا 7.8 فیصد  ونڈ انرجی  اور 5.5 فیصد شمسی توانائی سے حاصل کیا گیا۔

شمسی توانائی کے استعمال میں 23.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح سالانہ بنیاد پر بجلی کی پیداوار میں سب سے زیادہ اضافے کا ذریعہ شمسی توانائی  ہونے کا  تعین کیا ہوا ہے۔

شمسی توانائی کے حصول میں سرمایہ کاری 19 سالوں سے  تواتر سے عالمی سطح پر  تیز ترین طریقے سے  بڑھ رہی ہے۔

ونڈ انرجی  سے بجلی کی عالمی پیداوار میں بھی 2022 کے مقابلے میں 9.8 فیصد اضافہ  دیکھنے میں آیا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کا براہ راست اثر بجلی کی عالمی پیداوار پر بھی پڑا ہے۔ ہائیڈرو الیکٹرک وسائل جیسے پانی کے ذرائع  کا  حصہ گزشتہ برس  کے مقابلے میں  2 فیصد کم ہو کر 14.3 فیصد رہا۔

اس طرح  دنیا بھر کی بجلی کی پیداوار میں قابل تجدید توانائی کا کل حصہ پہلی بار 30 فیصد سے تجاوز کر گیا۔

قابل تجدید وسائل کے استعمال میں ریکارڈ سطح پر اضافے سے کاربن کے اخراج میں بھی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔

 بجلی کی عالمی پیداوار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی  مقدار گزشتہ سال ریکارڈ  سطح پر کم ترین سطح پر آگئی، جو 2007 میں پیمائش کی  جانے والی اس کی بلند ترین مقدارسے 12 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال عالمی سطح پر  بجلی کی پیداوار میں کوئلے اور قدرتی گیس کا حصہ بالترتیب 35.4 فیصد اور 22.5 فیصد رہا۔ 2023 میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں 1.4 فیصد اور گیس سے پیداوار میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔

جوہری توانائی سے بجلی کی پیداوار میں 2023 میں سالانہ طور  پر 1.8 فیصد اضافہ ہوا ہے تو  ُکل پیداوار میں اس کا حصہ  9.1 فیصد رہا۔

ترکیہ میں شمسی اور  ونڈ انرجی  سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ عالمی اعداد و شمار سے بھی  بڑھ کر ہے۔ ترکیہ نے اپنی بجلی کا 42 فیصد قابل تجدید ذرائع سے پیدا کرکے عالمی اوسط  کی حد کو پار کر لیا ہے۔

ترکیہ کی بجلی کی پیداوار کا 6 فیصد شمسی توانائی سے اور 10 فیصد ہوا سے حاصل ہوتا ہے، جبکہ ہائیڈرو الیکڑک  پاور  20 فیصد کے ساتھ قابل تجدید بجلی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

پچھلے سال ترکیہ میں 58 فیصد بجلی  کی  پیدوار فوسل  ایندھن سے حاصل کی گئی۔



متعللقہ خبریں