ترکیہ اور توانائی 19

ترکیہ کی گیس کی ضرورت اور اس کے مقامی وسائل کا ملکی کھپت میں حصہ

2136953
ترکیہ اور توانائی 19

ترکیہ سالانہ  تقریباً 51 ارب کیوبک میٹر  قدرتی گیس کی کھپت کے ساتھ   خطہ یورپ میں سب سے زیادہ گیس استعمال کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے۔  

ترکیہ  سالہا سال  سے  اپنی ضرورت  کی قدرتی گیس کو  درآمد  کر رہا تھا تا ہم اب  سکاریہ قدرتی گیس  کی دریافت کے ساتھ اس  صورتحال میں تبدیلی آنا  شروع ہوگئی ہے۔

اس فیلڈ سے  پیداوار اپریل کے آخر تک تقریباً 4.6 ملین کیوبک میٹر تھی۔ 1.8 ملین گھرانوں کے لیے قدرتی گیس ترکیہ کے قومی وسائل سے فراہم کی جانے لگی ہے۔

لیکن  ترکیہ کے اہداف  اس سے  بھی بڑھ کر  ہیں، 2025 کے آغاز تک یومیہ پیداوار کو 10 ملین کیوبک میٹر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

نئی دریافتوں کے ساتھ مختصر مدت میں پیداوار کو 20 ملین کیوبک میٹر سے بھی آگے لیجانے کا ہدف ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ تقریباً 9 سے 10 ملین گھرانوں کی قدرتی گیس قومی وسائل سے پوری کی جائے گی۔

لہذا اس بنا پر  قدرتی گیس ذخیرہ کرنے کے حوالے سے اہداف کو ایک ایک کرکے  عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ ترکیہ  2028 تک اپنی ضرور ت کی  قدرتی گیس کے  20 فیصد کی  ذخیرہ اندوزی کر سکنے کا اہل  بننے  کا ہدف رکھتا ہے۔

وزارت توانائی و قدرتی وسائل کی منصوبہ بندی کے مطابق  ترکیہ  کی ذخیرہ اندوزی کی گنجائش  استعمال کی شرح کے  فیصد تک   پہنچ سکنے کی سطح پر ہے۔  اس بنا پر جھیل تُز کے قدرتی  گیس کا ذخیرہ کیے جانے والے طاس  سمیت  متعدد فیلڈز میں قدرتی گیس کی ذخیرہ اندوزی   کا بندوبست کرنے  یا موجودہ تنصیبات کو وسعت دیے جانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

تاہم، یہ واحد وجہ نہیں ۔ ترکیہ  کے توانائی کا مرکز بننے کے منصوبے کے تحت   اس کی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کا  ایک دیگر مقصد مستقبل  میں قائم  کیا جانےوالا انرجی سنٹر ہے۔

صوبہ تھریس میں   اس  مقصد کے تحت جگہ کے انتخاب کا عمل پایہ تکمیل  کو پہنچ گیا ہے اور اس سنٹر کو رواں سال کے اندر اندر  قائم کیے جانے کا ہدف مقرر ہے۔

روس کے ساتھ مشترکہ طور پر  سر انجام دیے جانے والے منصوبے کے دائرہ کار میں، ماسکو اور انقرہ  کے درمیان   وفود   کی سطح پر مذاکرات ہوتے رہتے ہیں، منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے کام جاری ہے۔

ترکیہ کے پاس اس وقت کل 7 بین الاقوامی قدرتی گیس پائپ لائنز، 4 ایل این جی تنصیبات  جن میں سے 2 فلوٹنگ اسٹوریج اور گیس کو مائع شکل میں بدلنے والے یونٹس، اور 2 زیر زمین قدرتی گیس ذخیرہ کرنے  کی تنصیبات موجود  ہیں۔

بین الاقوامی منصوبوں میں سے ایک ترک اسٹریم   کے تحت روسی شہر آناپا سے  ترک  شہر کرک لار ایلی تک  بچھائی گئی 930 کلومیٹر طویل دو لائنیں  موجود ہیں۔بحیرہ اسود  ی تہہ میں بچھائی گئی پائپ لائن ترکیہ کے قومی گرڈ سے جڑتی ہے۔ جبکہ دوسری پائپ لائن  براستہ ترکیہ یورپ کو   ٹرانزٹ قدرتی گیس  کی ترسیل کا موقع فراہم کرتی ہے۔ ان دونوں  پائپ لائنوں کی قدرتی گیس ترسیل کرنے کی سالانہ گنجائش15٫75 کیوبک میڑ ہے۔روس اپنی قدرتی گیس پائپ لائن کی صلاحیت کو بڑھانا چاہتا ہے اور اس معاملے پر بات چیت جاری ہے۔

 روس سے ترکیہ کو  بحیرہ اسود  کے راستے  گیس کی ترسیل کرنے والی ایک دوسری پائپ لائن  بلیو اسٹریم ہے۔  جس کے ذریعے سالانہ 16  بلین کیوبک میٹر گیس کی ترسیل ممکن بنائی جاتی ہے۔

آذربائیجان کی کیسپین قدرتی گیس  کی ترسیل کرنے والی ٹرانس اناطولیہ قدرتی گیس پائپ لائن  وقت 16 بلین کیوبک میٹر قدرتی گیس کی نقل و حمل کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس قدرتی گیس کا  6 بلین کیوبک میٹر  حصہ ترکیہ اور 10 بلین کیوبک میڑ خطہ  یورپ کو بھیجا جاتا ہے۔ اس لائن کی گنجائش کو مختصر وقت میں دوگنا کرنے کا منصوبہ ہے۔

ترکیہ وسطی ایشیائی ترک جمہوریہ کے ساتھ معاہدے طے کرتے ہوئے قدرتی گیس کے  معاملے میں تنوع  لانے کا متمنی ہے۔ اس سمت میں پہلا قدم ترکمانستان کے ساتھ اٹھایا گیا۔ مارچ کے آغاز میں دونوں ممالک کے درمیان قدرتی گیس پر تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

آذربائیجان کے آزادی سے ہمکنار ہونے والے پہاڑی علاقے  قارا باغ  کی زنگیزور  راہداری کے قیام کے ساتھ یہ ملک اپنی  قدرتی گیس کو کیسپیئن         ٹرانزٹ کے ذریعے ترکیہ  تک پہنچانے کا  ہدف رکھتا ہے۔ یہ پائپ لائن ترکیہ سمیت  بر اعظم یورپ کی توانائی کی سلامتی کے معاملے میں خدمات ادا کرے گی۔

 



متعللقہ خبریں