ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات19

اردہان شہر کا مشہور شہد

2136578
ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات19

اردہان شہر، جو ترکیہ کے مشرق میں واقع ہے اور ملک کے سب سے اہم مویشیوں کے مراکز میں سے ایک ہے جس کی اونچی چراگاہیں 3 ہزار 200 اونچائی تک پہنچتی ہیں، شہد کی پیداوار میں بھی نمایاں ہے۔ اردہان پھول کا  شہد، جو کاکیشین شہد کی مکھیوں سے حاصل کیا گیا جو خطے کے پھولوں کی بھرپوراقسام سے رس حاصل کرتی ہیں،  اردہان شہد کی مکھیاں پالنے والوں کی ایسوسی ایشن کی درخواست پر 2017 میں ترکیہ کی جغرافیائی طور پر  مسجل  مصنوعات میں شامل کیا گیا تھا۔ اردہان کے پھولوں کا شہد، جس کی ساخت شفاف چمکدار ہوتی ہے اور ہلکے یا گہرے عنبر کا رنگ ہوتا ہے اس پر منحصر ہے کہ موسم خشک ہے یا باارانی ، شہد کی مکھیوں اور پھولوں کے جوہر پر مشتمل ہے جس میں ہزار سے زائد اقسام ہیں، جن میں کوئی کیمیائی باقیات نہیں ہوتیں اور جو  بڑے علاقوں میں قدرتی طور پر پرورش  پاتے ہیں۔

 

اردہان میں پھولوں کا شہد تیار کرنے والے شہد کی مکھیوں کے پالنے والوں کا شہر کے صوبائی محکمہ زراعت کی طرف سے کثرت سے معائنہ کیا جاتا ہے تاکہ کاکیشین نسل کی حفاظت کی جا سکے اور اس طرح شہد کی پیداوار کو ایک خاص معیار پر رکھا جاتا ہے۔ چھتے میں شہد کی پیداوار جون میں شروع ہوتی ہے اور جولائی کے آخر میں اپنے عروج پر پہنچ جاتی ہے، اورحصول اگست میں  ہوتا ہے۔

 

 تجربہ کار شہد کی مکھیوں کے پالنے والے خاص طور پر محتاط رہتے ہیں کہ شہد کے حصول میں  بہت جلدی نہ کریں، بصورت دیگر شہد تھوڑی ہی دیر میں کرسٹلائز اور خراب ہو سکتا ہے۔ حصول کے بعدپھولوں کے شہد کو چھتوں کو چھان کر کروم سٹیل کے ٹینکوں میں بھر کر  چھوڑ دیا جاتا ہے جس کا مقصد پولن کے دانوں کو گرانا اور ہوا کے بلبلوں کو ہٹانا ہے۔ اردہان فلاور ہنی، جو   صاف اور چمکدار شکل اختیار کر لیتا ہے اور خطے میں اگائے جانے والے پھولوں کے خوشبودار ذائقے کی عکاسی کرتا ہے اسے شیشے کے  مرتبانوں میں بھر کر استعمال کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔

 


ٹیگز: #شہد

متعللقہ خبریں