چشمہ شفاء۔57

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے "عرق گلاب  کے جلد کے لئے فوائد"

2044975
چشمہ شفاء۔57

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام چشمہ شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے "عرق گلاب  کے جلد کے لئے فوائد"۔

 

تو آئیے سب سے پہلے دیکھتے ہیں کہ عرق گلاب کے جلد کے لئے فوائد کیا کیا ہیں؟

عرق گلاب جلد کی پی ایچ ویلیو کی حفاظت کرتا اور  جراثیم کُش خصائص کی وجہ سے جلد پر کیل مہاسے بننے سے روکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے صابن اور جلد صاف کرنے والی کاسمیٹکس مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

 

  • عرق گلاب جلد کو نم رکھتا اور خشک ہو کر کھِچنے سے بچاتا ہے۔
  • جلد کے مساموں کو صاف کرتا  اور جلد پر  تیل بننے کی شرح میں کمی کر کے کیل مہاسوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
  • اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری اثرات کی وجہ سے، بڑھتی عمر کے باعث جلد پر جھُریاں پڑنے کے عمل کو سُست کرتا ہے۔
  • جلد کو مردہ خلیات سے نجات دِلاتا اور جلدی خلیات  کو تازگی حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔
  • فنگس اور ایگزیما سے پیدا ہونے والی خارش میں کمی کرتا ہے۔
  • آنکھوں کے نچلے حصوں کی سوجن کو ختم کرتا ہے۔
  • عرق گلاب میں شامل وٹامن ای جلد کو نم رکھتا ہے۔
  • شیو کرنے کے بعد عراق گلاب کا استعمال کھجلی سے بچاتا ہے۔
  • جلد کی پی ایچ ویلیو کو توازن میں رکھتا ہے۔
  • حساس جلد پر اطمینانِ قلب کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  • اس میں شامل اجزا بالوں کی جڑوں کو بھی مضبوط بناتے اور ان کی نشو و نما کرتے ہیں۔

 

اور آئیے اب ان فوائد پر تفصیلی نگاہ ڈالتے ہیں۔

عراق گلاب میں گلاب کی پنکھڑیاں شامل کر کے  جلد پر ملا جائے تو یہ آمیزہ ایک قدرتی کلینزر کا کام کرتا ہے۔ جلد سے ضرورت سے زیادہ تیل کو صاف کرتا اور جلد پر ظاہر ہونے والی سُرخی کے علاج میں مدد دیتا ہے۔ خارش  کا سدّباب کرتا جلد کو نمی پہنچاتا اور جلد پر سکون کی حِس پیدا کرتا ہے۔ عرق گلاب صرف گلاب کی پنکھڑیوں سے تیار ہونے کی وجہ سے اس کے کوئی مابعد اثرات نہیں ہیں ۔ اسے ہر طرح کی جلد پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اپنے فرحت افزا اثرات کی وجہ سے یک دم گرمی محسوس کرنے والے، فطری طور پر زیادہ پسینے کا سامنا کرنے والے اور چہرے پر بہت زیادہ سُرخی والے افراد عرق گلاب کو ترجیح دے سکتے ہیں۔

 

1۔ جلد نم کرنے کی خصوصیت

عرق گلاب جلد کی نمی کو محفوظ کرتا اور خشک جلد کو نمی فراہم کرتا  ہے۔ قدرتی نمی کا حامل ہونے کی وجہ سے ہر طرح کی جلد کے لئے اس کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

 

2۔ٹانک کی خصوصیات

عرق گلاب مکمل معنوں میں ایک ٹانک ہے۔  رات کے وقت چہرے کو دن بھر کے میک اپ اور دھول مٹی سے پاک کر کے جلد کو چمکدار بنانے کے لئے  نہایت موئثر ہے ۔

 

3۔ بطور لوشن استعمال

عرق گلاب کو بطور لوشن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مرد حضرات شیو کرنے کے بعد جلد کو خارش سے بچانے کے لئے عرق گلاب کو بطور لوشن  استعمال کر سکتے ہیں۔ خواتین بھی کیمیائی مادوں سے بنے میک اپ کلینروں کی جگہ جلد کو صاف کرنے کے لئے عرق گلاب کا استعمال کر سکتی ہیں۔

 

4۔ آنکھوں کے نچلے حصوں میں سوجن

آنکھوں کے نچلے حصوں میں سوجن کو دور کرنے کے لئے عرق گلاب سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ اپنی اینٹی سیپٹک خصوصیات کی وجہ سے عراق گلاب بے خوابی اور تھکن کی وجہ سے آنکھوں کے نچلے حصوں کی سوجن کو دُور  کرتا ہے۔ عرق گلاب کو کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھیں اور اس کے بعد روئی کے گالوں پر ٹپکا کر کچھ دیر کے لئے آنکھوں کے نچلے حصے پر رکھیں۔ آپ کو خود افاقہ محسوس ہو گا۔

 

5۔ داغ دھبوں کی صفائی

عرق گلاب جلد کی پی ایچ ویلیو کی حفاظت کر کے جلد پر بننے والے داغ دھبوں کو صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ موسمی شرائط کی وجہ سے جلد میں جمع ہونے والے زہریلے مادوں   کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔ بند مسام کھول کر جلد کو  ملائم  اور ہموار بناتا ہے۔

 

6۔ سوزش کا خاتمہ

اینٹی انفلیمیٹری اثرات کی وجہ سے عرق گلاب جلد سے سُرخی اور سوزش کا خاتمہ کرتا ہے۔

 

7۔ دوران خون میں تیزی

عرق گلاب صرف جلد کو نمی ہی نہیں پہنچاتا بلکہ جلد کے دوران ِ خون کو تیز کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

 

اور آئیے اب دیکھتے ہیں کہ عرق گلاب کو جلد پر کیسے استعمال کیا جائے؟

عرق گلاب سے جلد کی صفائی نہایت آسان  ہے۔ اسے روئی کے پھاہوں پر ٹپکائیں اور نرمی سے جلد پر پھیریں۔ یہ عمل جلد سے تیل، گرد، پسینے سمیت تمام غیر ضروری اجزا کو صاف کر کے جلد کے مساموں کو سانس لینے میں مدد دے گا۔

 

عرق گلاب بالوں میں کیسے لگایا جائے؟

بالوں میں استعمال کےلئے چاہیں تو اسے اپنے شیمپو میں یا پھر بالوں کی کریم میں شامل کر لیں اور چاہیں تو کسی اسپرے والی شیشی میں ڈال کر براہ راست بالوں پر اسپرے کر کے استعمال کریں۔



متعللقہ خبریں