کیا آپ جانتے ہیں۔39

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکیہ میں پہلے سیاسی انتخابات 1909 میں ہوئے؟

1992246
کیا آپ جانتے ہیں۔39

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکیہ میں پہلے سیاسی انتخابات 1909 میں ہوئے؟

 

ترکیہ میں سیاسی پارٹیوں کی شرکت سے منعقدہ  پہلے انتخابات کا انعقاد عثمانی خلافت کے دور میں 1908 میں اعلان کی گئی دوسری مشروعیت کے بعد ہوا۔ یہ پہلے انتخابات تھے جس میں دو پارٹیوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مشروعیت کی عطا کردہ آزادی  میں عوام نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ انتخابات میں حصّہ لیا۔ انتخابات کے دن ڈھول بجائے گئے اور ڈھول کی تھاپ کی سنگت میں ووٹ ڈالے گئے۔ بیلٹ بکس کا عملہ باراتیوں کی طرح سجا سنوار ہو اتھا۔ اس دور میں انتخابات آج کی طرح ایک دن میں ختم نہیں ہوتے تھے بلکہ انتخابات کا نتیجہ نکلنے میں چند مہینے لگ جاتے تھے۔

 

2 درجوں کی شکل میں اور صرف مردوں کی شرکت سے کروائے جانے والے یہ انتخابات جمہوریہ ترکیہ کے قیام کے بعد بھی ایک طویل عرصے تک رائج رہے۔ اعلان جمہوریہ سے قبل 28 جون 1923 کو دوسری ٹرم کے اسمبلی ممبران کے تعین کے لئے کروائے گئے انتخابات ترکیہ کے پہلے عام انتخابات ہیں۔ اسی سال اعلانِ جمہوریہ کے ساتھ مصطفیٰ کمال اتا ترک ملک کے پہلے صدر منتخب ہو گئے۔

 

ترکیہ، اوّلین سیاسی پارٹیوں کے قیام اور انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے، دیگر عالمی ممالک کے مقابلے میں پیچھے ہو سکتا ہے لیکن قیام جمہوریہ کے بعد عورتوں کو منتخب ہونے اور منتخب کرنے کا حق دینے والے اوّلین ممالک میں شامل ہے۔ 1930 میں مصفطیٰ کمال اتاترک نے عورتوں کی بھی ووٹ کا حق دے دیا لیکن یہ حق ترک عورت کو 1934 کی آئینی تبدیلی کے بعد حاصل ہوا۔ اس طرح 1935 کے عام انتخابات میں امیدوار کھڑی ہونے والی 18 عورتیں ممبر منتخب ہو کر قومی اسمبلی میں داخل ہو گئیں۔



متعللقہ خبریں