ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات39

مانیاس پنیر

1989847
ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات39

مانیاس  کا قصبہ ، جو کہ ترکیہ کے مارمارا ریجن میں واقع ہے اور فطرت سے محبت کرنے والوں کے لیے پسندیدہ مقام ہے ، جہاں پرندوں کی سینکڑوں انواع کی  ایک جھیل موجود ہے، اپنے "مانیاس  پنیر" کے لیے بھی جانا جاتا ہے، جس میں مقامی خصوصیات شامل ہیں۔ مانیاس  پنیر، جسے مانیاس ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر 2020 میں جغرافیائی رجسٹریشن حاصل ہوئی، ایک 2-3 ملی میٹر موٹی سخت خول والی، پیلے سے ہلکے پیلے اور رنگ میں سفید، غیر محفوظ، نمکین ذائقہ  دار اور منفرد خوشبوکی حامل ہے.  اس پنیر  کی تاریخ البانوی تارکین وطن کی ہے جو 250 سال قبل اس خطے میں آباد ہوئے تھے۔

 مانیاس پنیر بال کثیرکے علاقے میں پرورش پانے والی بھیڑوں اور گایوں کے دودھ کو ملا کر تیار کیا جاتا ہے۔ پیداوار کے لیے کچے دودھ کو پکانے کے برتنوں میں لے جایا جاتا ہے اور وہاں سے نقصان دہ جراثیم کو نکال دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد دودھ کو ابال کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ ابال کے عمل میں لوتھڑے حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس عمل میںخمیر جسے شیردان خمیر کہا جاتا ہے استعمال کیا جاتا ہے۔

نتیجے میں جمنے کو اس وقت تک کاٹا جاتا ہے جب تک کہ یہ چاول کے دانے کے سائز تک نہ پہنچ جائے اور پھر اسے ابال لیا جائے۔ ابلنے کے عمل کے بعد، پنیر کے ٹکڑوں کو چھاننی سے الگ کیا جاتا ہے، پنیر کے سانچوں میں منتقل کر کے دبایا جاتا ہے، اور اس طرح بلاک کی شکل میں مانیاس  پنیر تیار ہوتا ہے۔ پنیر، جسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹا جاتا ہے اور 21 دن تک  رکھا  جاتا ہے، پھر اسے نمکین پانی میں 120 دن تک پکایا جاتا ہے تاکہ اس کی خصوصیت حاصل کی جا سکے اور اسے استعمال کے لیے پیش کیا جائے۔

 

 



متعللقہ خبریں